اسلام آباد( این این آئی )خوشی خوشی نگران حکومت کا حصہ بننے پر رضامند ہونے والوں پر بجلیاں گرادی گئیں، عہدے سنبھالنے سے پہلے کن مراحل سے گزرنا ہوگا؟ چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب )نگراں سیٹ اپ میں آنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کر یگا ۔نجی ٹی وی نے
ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب کے مطابق نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے۔ ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکرٹریز کی بھی چھان بین ہو گی۔