اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے افضل خان، ایم پی اے غضنفر عباس اور عامر عنایت شامل ہیں۔
چند روز قبل بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامر گوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا نے ملاقات کی اور تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔