اسلام آباد( آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 12 مارچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کا 12 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی 3 رکنی کمیٹی
کی کارروائی کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا تعین کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرا دی تھیں۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اکاونٹس کی تفصیلات اپنے تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرکے پی ٹی آئی اکائونٹس سے متعلق تمام ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کی اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کارروائی کو پبلک کردیا جبکہ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اکبر ایس بابر نے اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔ای سی پی نے درخواست کے پیش نظر درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کو 28 مئی کو طلب کیا تھا۔۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔