اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اسٹنگ آپریشن تھا، ممبئی حملہ پورا کا پورا ”را” نے کروایا تھا، ڈیوڈ ہیڈلے کے سینڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا، بھارت اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشتگردی کرواتا رہا ، اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت نہیں دی گئی ،انہوں نے کہا کہ میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات
کے لیے جے آئی ٹی بنائی، کسی پر الزام نہیں لگا رہا بس اتنا کہہ رہا ہوں کہ میاں صاحب اپنا بیان واپس لیں، پیپلزپارٹی رہنما و سینیٹر رحمان ملک کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں کے وقت پاکستان کے وزیرداخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی حملوں کو بھارت کا سٹنگ آپریشن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری یہ پریس کانفرنس کسی کے خلاف نہیں ہے،میری پریس کانفرنس میں کسی پر الزام تراشی نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتا ہے جس کو حکومت کی پُشت پناہی نہیں ہوتی۔ممبئی حملہ کیس در اصل را کا اسٹنگ آپریشن تھا۔ میں نے اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ مجھے ثبوت دیں میں ایکشن لوں گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملہ پورا کا پورا ”را” نے کروایا تھا، بھارت ہمارے ملک میں بھی دہشتگردی کرواتا ہے ، ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات بھی بھارت ہی کی وجہ سے رُکیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملہ سے متعلق نواز شریف کے بیان پر افسوس ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشتگردی کرواتا رہا ہے۔ نواز شریف نے یہ بیان دیا ہے تو اقوام متحدہ کے طلب کرنے پر وہ کیا کہیں گے؟ڈیوڈ ہیڈلے کے سینڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ
کروانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا اسی لیے ہمیں اس تک رسائی نہیں دی گئی۔رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف قوم پر رحم کریں اور اپنا بیان واپس لیں، میں تو کہتا ہوں کہ نواز شریف آج ہی پریس کانفرنس کر کے اپنا بیان واپس لے لیں۔میاں صاحب قوم کے سامنے کہہ دیں کہ غلطی ہوئی۔کسی پر الزام نہیں لگا رہا بس اتنا کہہ رہا ہوں کہ میاں صاحب اپنا بیان واپس لیں۔
آج میاں صاحب نے پہلی مرتبہ بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن کے خلاف بیان دیا۔کلبھوشن یادیو تو بھارت کو حاضر سروس افسر تھا ، یہ ہوتا ہے اسٹیٹ ایکٹر۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ممبئی حملہ خود کروایا تھا۔پاکستان کسی بھی طرح ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔