اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے پی آئی کی نجکاری اور پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایئر بلیو ہوائی کمپنی کی جانب سے اس کے ایم ڈی جنید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایئر بلیو کا سی ای او کون ہے جس پر ایم ڈی جنید خان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے وزیر اعظم کو طلب کیا تھا،
وزیر اعظم کو طلب کرنے سے متعلق بریکنگ نیوز چل رہی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب نہیں کیا، وزیر اعظم سیاسی آدمی ہیں اور سیاسی لوگوں کی بریکنگ چلتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس کے حوالے سے میڈیا پر خبریں نشر ہورہی تھیں کہ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور سی ای او ایئر بلیو عدالت میں طلب کیا ہے۔