اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی آمد پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد، رجسٹری کے باہر سائلین کا ہجوم جمع ہو گیا۔خاتون کی چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے آکے اسے روکنے کی کوشش ، خاتون پولیس اہلکار نے اس خاتون کو پکڑ کر پیچھے کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی
میں بنچ مقدمات کی سماعت کریگا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تو سائلین کی بڑی تعداد سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر جمع تھی ،شہریوں نے محکمہ صحت، پولیس اور ملیر جعفر طیار سوسائٹی کیخلاف احتجاج کیا اسی دوران ایک خاتون نے چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کے آگے آنے کی کوشش کی لیکن خاتون پولیس اہلکار نے اس کو پکڑ کر پیچھے کردیا۔