بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بااثر شخص کی 4ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنی سابقہ بیوی کیساتھ اجتماعی زیادتی ، گھر گھس کر شدید تشدد، جسم پر جگہ جگہ سگریٹ داغنا معمول بنا لیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور حوا کی بیٹی ظلم کا نشانہ بن گئی،قصور سے تعلق رکھنے والے سفاک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو ہی ساتھیوں کے ساتھ  ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس خاتون کو انصاف دینے کی بجائے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ جمیر کلاں میں درندہ صفت شخص نے حواء کی بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی انتہا کر دی۔قصور پولیس انصاف دینے کی بجائے خاتون کے

ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔۔پولیس نے درخواست وصول کرنے اور ملزمان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اشرف نامی شخص نے مذکورہ خاتون سے ڈیڑھ سال قبل شادی کی تھی۔۔شادی کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی۔جب کہ اشرف بیٹے کا خواہش مند تھا،بیٹی کے پیدا ہونے پر اشرف  غصے سے آگ بگولا ہو گیااور اس نے اپنی بیوی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔اسی دوران ایک دن طیش میں آنے کے بعد اشرف نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔معلوم ہوا ہے کہ اشرف کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ایک روز اشرف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیااور نہ صرف اپنی سابقہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اشرف کے چار ساتھیوں نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔اس واقعے کے بعد اشرف اور اس کے ساتھیوں نے یہ وطیرہ بنا لیا اور نشے میں دھت خاتون کے گھر پر پہنچ جاتے ہیں اور خاتون کے جسم کے مختلف حصوں کو سگریٹ سے زخمی بھی کرتے ہیں۔جب اس تمام واقعے کا علم علاقے کے لوگوں کو ہوا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا تا ہم پولیس نے فرضی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا لیکن کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا۔اشرف نے خاتون کو دھمکی دی کہ وہ یہ مقدمہ واپس لے ورنہ دوسری صورت میں وہ اس کی بیٹی کو اغوا کر لیں گے۔جس کے بعد خاتون نے مقدمہ واپس لے لیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…