اسلام آباد(سی پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار14 مئی کوسرکاری دورے پرروس روانہ ہوں گے،ان کا غیرملکی دورہ 13 روزپرمشتمل ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف
جسٹس آف پاکستان عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے 14 مئی کو سرکاری دورے پر روس روانہ ہو ں گے،ان کا غیر ملکی دورہ13 روزپر مشتمل ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار روس کے بعدچین کاسرکاری دورہ کریں گے،جہاں وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔