منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ زیب قتل ،معروف وکیل لطیف کھوسہ نے کیس کو ہی الٹ کر رکھ دیا،تمام ملزمان کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے ایسے دلائل کے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہونگے

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی درخواستوں پر سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ۔ دلائل میں ان کا کہنا تھا کہ مقتول شاہ زیب پر گولی کس نے چلائی تھی ۔

پولیس واضح نہیں کر سکی ۔ جس جگہ شاہ زیب پر فائرنگ کی گئی ، وہ ہائی سکیورٹی زون کا علاقہ تھا ۔ شاہ زیب پر شاہ رخ جتوئی سمیت نامزد کسی ملزم نے بھی فائر نہیں کیا ۔ لطیف کھوسہ کا اپنے دلائل میں مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاہ زیب کو پیچھے سے گولی ماری گئی لیکن پراسیکیوشن کے مطابق شاہ زیب پر سامنے سے فائر کیا گیا ۔ دلائل میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دو گواہوں کے مطابق جس جگہ شاہ زیب پر فائرنگ کی گئی ، اس وقت علاقے میں بجلی ہی نہیں تھی جبکہ شاہ زیب کی بہن نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے 11 فلور سے شاہ رخ جتوئی کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا ۔ اندھیرے میں 11 ویں فلور سے کسی شخص کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے ۔ دلائل میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی اورنگزیب خود تسلیم کر چکے ہیں کہ تان دنوں دہشت گرد پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو ٹارگٹ کر رہے تھے ۔ عدالت نے مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس پر مزید کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی درخواستوں پر سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ۔ دلائل میں ان کا کہنا تھا کہ مقتول شاہ زیب پر گولی کس نے چلائی تھی ۔ پولیس واضح نہیں کر سکی ۔ جس جگہ شاہ زیب پر فائرنگ کی گئی ، وہ ہائی سکیورٹی زون کا علاقہ تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…