اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھوک گاماں خودکش حملہ بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا ڈرائیور اگر اپنے اوپر فائر ہونے کے باوجود نیچے اُتر کر خود کش بمبار کو نہ پکڑتا تو زیادہ جانی نقصان کا احتمال تھا ۔عوام علاقہ نے ڈرائیور کی بہادری اور جرأت پر بس ڈرائیور کو سلام عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈھوک گاماں کے قریب
حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش بمبار نے فائرنگ کی اور سیدھے فائر ڈرائیور سیٹ اور ساتھ والی سیٹوں پر کیے تو بس ڈرائیور اکرم نیازی نے اپنی جان بچانے کی بجائے بس سے نیچے کود کر خود کش بمبار کو پکڑنے اور دبوچنے کی کوشش کی جس پر خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اُڑا لیا جس سے بس ڈرائیور اکرم نیازی بھی شہید ہو گیا زخمیوں اور مقامی لوگوں کے مطابق اگر بس ڈرائیور اکرم نیازی اس موقع پر جرأت اور بہادری نہ دکھاتا اور نیچے اترنے کی بجائے پیچھے کی طرف بھاگتا تو خود کش بمبار کی طرف سے بس میں گھسنے اور خود کو بس میں اُڑانے پر بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا جسے بہادر بس ڈرائیور اکرم نیازی نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دیا عوامی سماجی حلقوں نے بس ڈرائیور کی بہادر ی پر اُسے سلام عقیدت پیش کیا ہے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر دیگر ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کرنے پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ سول اعزاز سے بس ڈرائیور کو نوازا جائے اور اُس کے اہل خانہ کے لیے بھی اُس کی جرأت اور بہادری دکھانے پر مراعات کا اعلان کیا جائے ۔ ڈھوک گاماں خودکش حملہ بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا ڈرائیور اگر اپنے اوپر فائر ہونے کے باوجود نیچے اُتر کر خود کش بمبار کو نہ پکڑتا تو زیادہ جانی نقصان کا احتمال تھا ۔عوام علاقہ نے ڈرائیور کی بہادری اور جرأت پر بس ڈرائیور کو سلام عقیدت پیش کیا۔