اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

روس نے پاکستانیوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے، ویزوں کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنے کا اعلان، بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پاکستانیوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے، ویزوں کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنے کا اعلان، بڑی پیشکش کردی گئی،پاکستان میں روس کے قائمقام سفیر ولادیمیر بیرزوک نے کہا ہے کہ روس پاکستان کیساتھ اقتصادی،تجارتی اورِ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔اگلے ماہ روس میں منعقدہ فیفا عالمی کپ سے پاکستان اور روس کے عوام کے مابین روابط میں اضافے ہوگا۔

یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو یہاں اگلے ماہ سے روس میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کی مناسبت سے یورو ایشیا بزنس فورم کے تحت “فیفا 2018 کے اثرات” کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔روس کے ناظم الامور ولادیمر بیرزوک نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات اور روابط میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ روس میں فیفا عالمی کپ منعقد ہورہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین روابط کو فروغ ملے گا۔روس فٹ بال کے پاکستانی شائقین کو عالمی کپ کے مقابلے دیکھنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہے اور انہیں ویزوں کی حصول میں بھی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی۔قبل ازیں پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئر مین امتیاز لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سویت یونین نے سٹیل ملز لگایا تو اس وقت اس کی پیداوری صلاحیت 2.5ملین ٹن سالانہ تھی جو آج کم ہو کر ایک ملن ٹن سالانہ کی سطح پر آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیلز کی پیداواری صلاحیت کو بحال کرنے میں روس کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہ پاکستان روس کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سمینار میں فیفا میں شامل ممالک کی تجارت اور ثقافتی ڈپلومیسی ،فیفا 2018 پر بریفنگ ، کھیلوں پر فیفا کے اثرات ،صنعت، مینوفیکچرنگ اور پاکستان کی ایکسپورٹ ، میڈیا کا کردار کو زیر بحث لایا گیا۔ روس نے پاکستانیوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے، ویزوں کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنے کا اعلان، بڑی پیشکش کردی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…