اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ اگر رمضان ٹرانسمیشن میں سرکس لگتے رہے تو عین ممکن ہے کہ اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق میڈیا چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس
شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ مادر پدر آزادی سے ہمارا معاشرہ تباہی کی جانب جا رہا ہے، نہ رمضان کا تقدس ہے نہ کسی اور دن کا، یہاں صرف ویلنٹائن ڈے کا تقدس ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔