اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنادی،آئندہ 24گھنٹے میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ شہروں کے نام جاری،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور،
مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران ملتان، فیصل آباد، گوجرنوالہ اور ساہیوال میں گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنادی،آئندہ 24گھنٹے میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ شہروں کے نام جاری،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا