اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ساری خلائی مخلوقیں نوازشریف کیساتھ چلتی رہی ہیں،آصف زرداری کھل کرسامنے آگئے،عمران خان کے ساتھ اتحاد کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہٰذا عام انتخابات کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہو سکتا ہے، نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،ساری خلائی مخلوقیں میاں صاحب کے ساتھ چلتی رہی ہیں،سمجھتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہونے بھی چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کے انتقال پر انکی رہائشگاہ جا کر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت ایک نظریہ ہے جو نواز شریف کو سمجھ نہیں آیا،پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا،ہم جیل گئے کہ جمہوریت بنائیں، بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطرشہید ہوئے لیکن نوازشریف نے شہزادہ سلیم بن کر ہماری جدوجہد اور جمہوریت ختم کردی، آج ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، اس کو کسی وقت بھی کچھ ہوسکتا ہے، اس سے بڑا ہمارے ساتھ کیا ظلم کیا جائے جو انہوں نے کردیا۔نوازشریف کے خلائی مخلوق سے متعلق بیان پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کے بارے میں پہلے میاں صاحب بتائیں کیوں کہ وہ نہ صرف ان کو استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ ان کے خلائی مخلوق کے ساتھ قریبی تعلقات بھی رہے ہیں، 1988ء میں چھانگا مانگا، حمید گل سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ یہ رہے ہیں جبکہ اصغر خان کیس میں بھی ان کا اہم کردار ہے اور یہ ساری خلائی مخلوق ان کے ساتھ چلتی رہی ہیں۔عمران خان کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہٰذا عام انتخابات کے بعد بھی ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہو سکتا ہے ،

ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی حکومت کی ہے، ہمیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کی جلدی نہیں ،عمران خان نے نہیں دیکھا لہٰذا انہیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کی جلدی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہونے بھی چاہئیں البتہ گرمی اور رمضان ہیں لیکن ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ بلاول اور میری سیاست میں بالکل فرق ہوسکتا ہے، بلاول 29 سال اور میں 60 سال کا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…