ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی ناپاک سوچ دفن کردیں گے،طلال چوہدری

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ،سی پیک جیسے منصوبوں نے ملک کو ترقی کی راہ پرگا مزن کردیا عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی ناپاک سوچ دفن کردیں گے و ہ گز شتہ روز عوامی رابطہ مہم

کے سلسلہ مین عمائد ین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی دھرنوں نعروں اور انتشار سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا جن میں دھرنا گروپ پیش پیش رہا انہوں نے کہا اس کے باوجود عمران خان عوام کو نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں جو کہ کپتان کا وطیرہ بن چکا ہے عمران خان نے ہمیشہ دھرنے کی سیاست کی ہے ملک کوترقی سے روکنے کی کوشش کی ہے ایسے بد یانت اور بکاؤ مال کبھی ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتاہے یہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے مخالفین نے مختلف الزامات لگاکر انہیں حکومت سے الگ کردیا ہے مگر عوام کو یہ فیصلہ منظور نہیں عوام اپنی طاقت سے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…