ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کو ملنے والا ابتک کا سب سے قیمتی تحفہ !نواز شریف کا صاحبزادی کیساتھ رکن اسمبلی ارشد ملک کے گھر آمد ،دعوت ختم ہوتے ہی مریم نواز کو ایسا تحفہ دیا گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔ میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ رکن اسمبلی ارشد ملک کے گھر پہنچے تو لیگی رہنما نے اپنے قائد اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بے بہا قیمتی زیورات پیش کیے ۔
خبر کی تفصیل کی مطابق ساہیوال میں جلسہ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اپنی بیٹی مریم نواز کیساتھ رکن اسمبلی ارشد ملک کے گھر گئے جہاں ان کے مختلف اقسام کے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ نواز شریف واپس لوٹنے پر رکن اسمبلی اور صنعت کار محمد رمضان نے مریم نواز کو 50تولے ہیرے اور سونے کے سیٹ اور دس بہترین نسل کی گائیں بطور تحفہ پیش کیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ۔ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی نے تحفے لینے کے بعد رکن اسمبلی ارشد ملک اور صنعت کار محمد رمضان کا شکریہ ادا کیا