اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور جنسی سکینڈل میں متاثرہ بچوں کے باپ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق قصور جنسی سکینڈل میں متاثرہ بچوں کے باپ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو خط لکھ کر انصاف اور تحفظ فراہمی کی اپیل کر دی ہے۔ مذکورہ متاثرہ بچوں کے باپ کی جانب سے چیف جسٹس
کو لکھے گئے خط کا عکس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کے باپ نے اپنے خط میں چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ وہ ایک ان پڑھ شخص ہے اس لئے وہ یہ درخواست کسی سے لکھوا رہا ہے، خط میں مذکورہ شخص نے چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ وہ قصور جنسی سکینڈل میں متاثرہ دو بچوں کا باپ اور کیس میں مدعی ہے ۔ اس نے چیف جسٹس کو بتایا کہ اس کے دو بچوں کو اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، ملزمان کی جانب سے شدید نوعیت کے نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ علاقے کی انتظامیہ بھی ملزمان کی پشت پناہی کرتی نظر آتی ہے جبکہ پولیس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔ مذکورہ شخص نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بچے بھی آپ کے بچوں کی طرح ہیں مہربانی کر کے ہمیں انصاف دلوایا جائے اور ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سوشل میڈیا پر خط وائرل ہوتے ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس خط کو مزید شیئر کیا ہے تاکہ اس کی گونج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار تک پہنچ سکے۔خط میں مذکورہ شخص نے چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ وہ قصور جنسی سکینڈل میں متاثرہ دو بچوں کا باپ اور کیس میں مدعی ہے ۔ اس نے چیف جسٹس کو بتایا کہ اس کے دو بچوں کو اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ ملزمان کے
خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، ملزمان کی جانب سے شدید نوعیت کے نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ علاقے کی انتظامیہ بھی ملزمان کی پشت پناہی کرتی نظر آتی ہے جبکہ پولیس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔ مذکورہ شخص نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بچے بھی آپ کے بچوں کی طرح ہیں مہربانی کر کے ہمیں انصاف دلوایا جائے اور ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سوشل میڈیا پر خط وائرل ہوتے ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس خط کو مزید شیئر کیا ہے تاکہ اس کی گونج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار تک پہنچ سکے۔