پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

مظفر ٹپی کون ہے ؟ پیرمظہرالحق کیسے صادق اور امین قرار دئیے گئے؟ فریال تالپور کیسے مال بناتی رہیں؟نیب کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر رانا ثنا اللہ نیب پر برس پڑے، چیئرمین نیب سے کیا مطالبہ کر دیا؟

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے،سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑرہے ہیں،چیئرمین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018ء کے انتخابات میں نیب کے کردارکوشفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم آج بھی نیب کے کردار کو پوری طرح سے فوکس کرتی ہے اور شک کی نظر سے دیکھتی ہے، زرداری صاحب جو اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے، کس طرح نیب کی مہربانیوں کے حق دار ٹھہرے، سندھ میں کئی وزراء پر نیب کی تحقیقات کے تمام کیسز ختم کر دیئے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ مظفر ٹپی بھی دیانتدار دار شفاف ڈکلیئر ہو گئے ہیں، پیرمظہرالحق کے خلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جب کہ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کی کہانی پوری قوم جانتی ہے جبکہ 2002ء کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضح ہے، چیئر مین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018ء کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے، فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے۔ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بری ہونے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کہا یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے اور عمران خان ان سب کے سرغنہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…