جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف نے کیساتھ یہ سب سلوک کیوں ہو رہا ہے؟ مولا بخش چانڈیو نے ایسی بات کہہ دی کہ نئی بحث چھڑ گئی

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اگر آپ نظریاتی ا نقلابی ہو گئے ہو تو گھبراتے کیوں ہو جو کچھ بویا ہے اس کا آپ نے کچھ کاٹا ہی نہیں ہے۔ وہ جمہ کو سینیٹ میں خطاب کر رہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ہر پیشی پر نہ صرف وزراء ہوتے ہیں بلکہ پورا پروٹوکول ہوتا ہے۔

جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جب عدالت میں پیش ہوتی تھیں تو ان کی بغل میں ایک بچہ اور دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والا بجٹ امراء کا بجٹ ہے، میں تب مانوں گا جب حکومت غریبوں کا بجٹ پیش کرتی، سال بعد کہا جاتا ہے کہ مقررہ ہدف حاصل نہیں کر سکے، خسارے کا بجٹ سن سن کر بوڑھا ہو چکا ہوں، بجٹ کی تعریف صرف صنعتکاروں اور سرمایہ داروں نے کی ہے، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ صرف ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کیلئے بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایوان صدر کا بجٹ بڑھانے کا مقصد کیا ہے اور اس عمر میں کتنا کھائیں گے زیادہ کھانا ان کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی ترقی کے بغیر وفاق ترقی نہیں کرے گا، مسلم لیگ نے علاقائی سیاست کی ہے اس لئے این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ پیش کیا، حکومت نے کہا کہ 313ارب دیں گے اور 70ارب روپے اس میں سے کھا گئے، ان کے نزدیک صوبوں کی اہمیت نہیں، این ایف سی ایوارڈ کا تین صوبوں نے بائیکاٹ کیا، بیرونی صوبوں میں اس وقت سابق وزیراعظم میاں نوازشریف صرف اپنے بھائی شہباز شریف کو لے کر جاتے تھے، کیا باقی تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ پاکستان کے نہیں تھے، بہتر حکمرانی کو سمجھتا ہوں جس طرح ملک کو چلایا جا رہا ہے، اس طرح ملک نہیں چلے گا، ایک صوبے میں دھاندلی سے جیتیں گے۔

اور باقی صوبوں کو غلام بنا سکیں گے، گزشتہ رات جنرل عبدالقیوم کہہ رہے تھے 18ترمیم کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ،پاؤں زمین پر نہ رکھنے سے بڑا آدمی نہیں بن جاتا، کنکرٹ لسٹ کے بارے میں جنرل عبدالقیوم کو علم نہیں ، غلام احمد بلور نے ہماری حکومت میں ہمارا شکریہ ادا کیا تھا،کنکرلسٹ کو ہمارے صوبے کا نام دے کر ہمارے تحفظات دور کر دیئے ہیں ۔

صوبائی خود مختیاری کم کریں گے تو ملک کیلئے بہتر نہیں ہو گا، بلکہ ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کو چور کہتے تھے، اب بین الاقوامی چوری میں پکڑے گئے ہیں اور جان نہیں چھوٹ رہی، نواز شریف اپنی ذات کیلئے سیاست میں بدعت نہ شروع کریں، یہی کام چھوٹے صوبوں نے شروع کر دیئے تو جان نہیں چھوٹے گی، اس سیاسی بدعت سے وفاق کمزور ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…