اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نے مقدمے سے بریت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جب اقتدار میں آئے گی تو سیاسی رہنما ؤ ں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کو ختم کرے گی، نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ آمروں نے بھی نہیں کیا،سندھ اور پنجاب میں کوئی قانون نہیں ہے، سندھ میں ر اؤ انوار ہے اور پنجاب میں عابد باکسر ، اس سے پہلے
نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا ، اب نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں موجود لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے، نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دبا ؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں۔ جمعہ کو اے ٹی سی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پردہشت گردی کا کیس بنایا گیا، مقدمے سے بریت پر خوش ہوں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کوختم کرے گی۔ نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا ، یہ ووٹ لے کرآتے ہیں مگرآمر سے بھی برا کام کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دبا ؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں، شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی، آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، سندھ میں را انوارہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں جو لوگ ہیں ان کیخلاف ایکشن لیاہے، نیب جوکررہی ہے اس کوداد دیتا ہوں، اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا، ماضی میں نیب پٹواریوں اورسرکاری افسرکوپکڑتی تھی۔