اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری نے مرتضیٰ اور بے نظیر بھٹوکو قتل کروایا ، مرتضیٰ بھٹو نے اپنے باتھ روم میں کس کی تصویر لگائی ہوئی تھی؟اس نے زرداری کا کیا حشر کیا؟چوہدری شجاعت اورپرویز الٰہی نے میرے ساتھ کیا، کیا؟ پرویزمشرف کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)  آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل( ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہا آصف زرداری ایک کرپٹ آدمی ہے اس نے مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹوسمیت بہت سے لوگوں کو قتل کروایا ہے ، بے نظیرکی 1990 کی حکومت میں آصف زرداری مسٹرٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور تھا ایسے آدمی سے میں بات کرنا یا ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا،

مرتضیٰ بھٹو آصف زرداری سے سخت نفرت کرتا تھا اسنے اپنے باتھ روم زرداری کی تصویر لگائی ہوئی تھی اور ایک بار اسکی مونچھیں بھی اس نے کاٹ ڈالیں تھیں، لوگ کہتے ہیں کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو وہ کبھی بے نظیر اور آصف زرداری کی شادی نہ ہونے دیتے ، زرداری خاندان بھٹو فیملی کے لیول پر پورے نہیں اترتا، میں زرداری سے صرف 2دفعہ ملاہوں جس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ میں زرداری کے پریشر میں آکر چوہدری سجاعت سے کہوں کہ وہ مسلم لیگ (ق) کی صدارت چھوڑ دیں، چوہدری شجاعت اورپرویز الہیٰ سمجھتے ہیں کہ میں نے انہیں2008ء کا الیکشن ہروایا تھا ،بے نظیربھٹو کے ساتھ این آراو کرنے کیلئے مجھے چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ نے بھیجا تھا تاکہ پی پی کو چارٹر آف ڈیموکریسی سے الگ کیا جاسکے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے، سابق صدر نے کہا کہ میری پراپرٹیز کے غلط فگر دیئے گئے ہیں، میرے پاس صرف 2گھر ، فیز 8میں کچھ پلاٹس او راسلام آباد میں ایک کمرشل پلاٹ ہے جو میں نے اپنے گوشواروں میں ڈکلیئر کیے ہوئے ہیں ۔ گوادر میں میرے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے۔ انگلینڈ اور دبئی میں میرے پاس ایک ، ایک فلیٹ ہے۔ پاکستان چھوڑتے وقت میرے پاس بیرون ملک میں ایک ڈالر کی پراپرٹی نہیں، پاکستان چھوڑنے کے بعد میرے پاس بیرون ملک جتنی بھی پراپرٹی ہے جہاں سے بھی آئی مجھ سے کوئی نہیں پوچھ سکتا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے لیکچرز سے زیادہ کمائی کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے کہتا ہوں یار جھوٹ بولنا بند کرو۔ یہ خود منتیں کرکے بیرون ملک گئے، میں جانتا ہوں نواز شریف ایک بہادر آدمی نہیں ہے، کارگل کے معاملے پر بھی نواز شریف نے سارا ملبہ میرے اوپر ڈال دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری جیسے آدمی سے میرا کوئی قریبی تعلق نہیں ہوسکتا ، میرا زرداری سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا،

میں زرداری سے صرف 2دفعہ ملاہوں جس میں ایس کوئی بات نہیں ہوئی کہ میں زرداری صاحب کے پریشر میں آکر چوہدری سجاعت سے کہوں کہ وہ مسلم لیگ (ق) کی صدارت چھوڑ دیں۔ 2008ء کا الیکشن ہارنے کے بعد چوہدری شجاعت اورپرویز الہیٰ نے کہنا شروع کردیا کہ ہمیں یہ الیکشن ہروایا گیا ہے اور ان کا خیال تھا کہ میرا ذہن اب پیپلز پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوچکا ہے شائد اس لیے ق لیگ انتخابات ہارگئی اور پی پی جیت گئی جبکہ میں ہمیشہ انہی کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔

چوہدری شجاعت کی کتاب میں تفصیلات دیکھ کر مجھے دکھ ہوا انہوں نے اپنی کتاب میں غلط بیانی کی ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ زرداری ایک کرپٹ آدمی ہے اس نے بہت سے لوگوں کو قتل بھی کروایا ہے بے نظیر 1990کی حکومت میں آصف زرداری مسٹرٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور تھا ایسے آدمی سے میں بات کرنا یا ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا۔ مرتضیٰ بھٹو کو بھی آصف زرداری نے مروایا اور بے نظیر کو بھی اسی نے مروایا ہے مرتضیٰ بھٹو آصف زرداری سے سخت نفرت کرتا تھا اسنے اپنے باتھ روم میں زرداری کی تصویر لگائی ہوئی تھی اور ایک بار اسکی مونچھیں بھی اس نے کاٹ ڈالیں تھیں۔

سابق صدر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو وہ کبھی بے نظیر اور آصف زردای کی شادی نہ ہونے دیتے ، زرداری بھٹو فیملی کے لیول پر پورے نہیں اترتے ۔ بے نظیر کے ساتھ این آراو کرنے کیلئے مجھے چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ نے بھیجا تھا تاکہ پی پی کو چارٹر آف ڈیموکریسی سے الگ کیا جاسکے۔ ڈاکٹر قدیر کی غداری کے متعلق سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے میرے گھٹنوں سے پکڑ کر مجھ سے معافی مانگی۔ بگٹی کے قتل کے متعلق مجھے معلوم نہیں تھا ادھر پہاڑوں میں ایکشن چل رہا تھا جس کی بعد میں ہمیں خبر ملی کہ وہ قتل ہوگیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…