پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اٹک میں حساس ادارے کی بس پر فائرنگ اور دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی،پکڑنے کی کوشش کے دوران حملہ آور نے خود کوبارودی مواد کے ذریعے اڑا لیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (آئی این پی )اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے، حساس ادارے کی بس سپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی توموجود حملہ آو رنے فائرنگ شروع کردی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ڈرائیور نے بس سے اتر کرحملہ آورکو پکڑنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور نے بارودی مواد کے ذریعے خود کو اڑا لیا،

دھماکے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ایک راہگیر شہید ، حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اٹک میں بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد ڈی پی او اٹک اور آرپی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ جائے حادثہ پہنچے اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔آرپی او راولپنڈی نے واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حساس ادارے کے ملازم چھٹی کرکے گھروں کو جارہے تھے، بس سپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی تو حملہ آور کی طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی اور بس میں سوار ملازمین کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، حملہ آور کی جانب سے فائرنگ رکتے ہی ڈرائیور نے بس سے اتر کو فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور نے بارودی مواد کے ذریعے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ایک راہگیر شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے، حساس ادارے کی بس سپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی توموجود حملہ آو رنے فائرنگ شروع کردی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ڈرائیور نے بس سے اتر کرحملہ آورکو پکڑنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور نے بارودی مواد کے ذریعے خود کو اڑا لیا،

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…