قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد فائق نامی پانچ سالہ بچہ بازار سے کوئی چیز لینے کے لیے گھر سے نکلا لیکن وہ واپس نہ آ سکا، اس بچے کے والدین نے پولیس کو اس سارے معاملے کی اطلاع دی، اس کے علاوہ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جس میں اس بچے کو دو آدمی لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں
لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک بچے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔ اس ایشو کو میڈیا بھی اتنی کوریج نہیں دے رہا ہے جیسے کے زینب کے ایشو کو دی گئی، قصور سے تعلق رکھنے والے بہت سے بچوں کا کیس لڑنے والے حسان نیازی کے مطابق قصور کی کسی بھی گلی میں چلے جائیں آپ کو وہاں ایسا کوئی نہ کوئی واقعہ ضرور ملے گا۔ پانچ سالہ فائق کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں فائق کی بدقسمت ماں ہوں، اقرار الحسن صاحب میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ خدارا میری مدد کیجئے، میرا بچہ ایک مہینہ سے نہیں مل رہا ہے پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ میری مدد کیجئے، آپ دوسروں کی مدد کرتے ہیں، پلیز میری مدد کر دیجئے، آپ کو اللہ کا واسطہ ہے آپ دوسروں کے لیے کچھ کرتے ہیں اس کا اجر آپ کو اللہ تعالیٰ دے گا، ہم تو کچھ بھی نہیں کر سکتے، پلیز میری مدد کیجئے۔ محمد فائق نامی پانچ سالہ بچہ بازار سے کوئی چیز لینے کے لیے گھر سے نکلا لیکن وہ واپس نہ آ سکا، اس بچے کے والدین نے پولیس کو اس سارے معاملے کی اطلاع دی، اس کے علاوہ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جس میں اس بچے کو دو آدمی لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک بچے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔