پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لندن فلیٹس،احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لندن فلیٹس،احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بڑی خوشخبری مل گئی، احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے عدالت کو بتایا ہے کہ میں نے ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جو ظاہر کرے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لندن فلیٹ کے مالک ہیں،

میں نے بی وی آئی اور ایف آئی اے سے ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس سے ظاہر ہو محمد نواز شریف بینی فشل اونر یا اصل مالک ہیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ و تفتیشی آفسیر عمران ڈوگر کے بیان پر جرح کی۔تفتیشی آفیسر نے دوران جرح بتایا کہ نیلسن، نیسکول اور کومبر کی متفرق درخواست میں لگی ہوئی ٹرسٹ ڈیڈ اور جے آئی ٹی کے والیم میں لگی ہوئی ٹرسٹ ڈیڈ کا متن ایک جیسا ہے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹہ لگا کر یہ منوانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ متن ایک جیسا ہے۔ عمران ڈوگر نے بتایا کہ میں نے ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جو ظاہر کرے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لندن فلیٹ کے مالک ہیں، میں نے بی وی آئی اور ایف آئی اے سے ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس سے ظاہر ہو کہ محمد نواز شریف بینی فشل اونر یا اصل مالک ہیں، ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس میں نواز شریف کو نیلسن اور نیسکول کا ڈائریکٹر، شیئرز ہولڈر کہا گیا ہو۔ تفتیشی آفسیر عمران ڈوگر نے بتا یا کہ کسی گواہ نے نہیں کہا کہ محمد نواز شریف کے قبضے میں ان دو کمپنیوں کے بئیررز شیئرز رہے ہیں، ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جو ظاہر کرے

کہ محمد نواز شریف نے نیلسن، نیسکول یا لندن فلیٹ کی کوئی خط و کتابت کی ہو۔ عمران ڈوگر نے بتایا کہ ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جو ظاہر کرے کہ محمد نواز شریف نے کبھی کرایہ، یوٹیلیٹی بلز یا لندن فلیٹ کا کسی قسم کا ٹیکس ادا کیا ہو،کوئی ایسی دستاویز نہیں ملی کہ جو ظاہر کرے کہ نیلسن اور نیسکول کے شیئرز کبھی محمد نواز شریف کے قبضے میں رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے نیب کے تفتیشی آفیسر سے سوال کیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے دوران تفتیش گواہوں کے بیانات قلمبند کئے تھے۔

گواہ عمران ڈوگر نے کہا کہ میں ریکارڈ دیکھ کر بتا سکتا ہوں۔ تفتیش آفسیر کے مطابق جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، جے آئی ٹی کے 13 گواہان میں سے کسی کو بھی اس عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں شامل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت (آج ) جمعہ تک ملتوی کر دی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گواہ عمران ڈوگر کے بیان پر جرح جاری رکھیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…