پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاکستان کا وہ اہم علاقہ جہاں اپریل کے مہینے میں ہی دنیا کی تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی پڑی، واشنگٹن پوسٹ کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ (نیوز ڈیسک) سندھ کے شہر نواب شاہ میں سخت ترین گرمی نے مغربی ماہرین کو بھی پریشان کردیا۔ گزشتہ روز نواب شاہ میں 50.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،یہ دنیا کی اب تک کی تاریخ میں ماہ اپریل کے دوران کرہ ارض پر پڑنے والی سب سے زیادہ گرمی تھی، واضح رہے کہ نوابشاہ کی آبادی تقریباً 11 لاکھ ہے۔ جبکہ میٹ آفس کی جانب سے کراچی والوں کو بھی سخت گرم موسم سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔

دنیا کے گرم ترین شہر کا اعزاز پانے کے بعد پاکستان میں ماحولیات کی خوفناک صورتحال پر سنجیدہ سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں موسمیات کے فرانسیسی ماہر ایٹائنے کا پیکیان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ایشیائی ممالک میں اپریل کے دوران ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں یہ سب سے زیادہ تھا۔ کرسٹوفربرٹ (جو عالمی سطح پر موسم میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں) نے ایک قدم آگے بڑھ کر بتایا کہ پیر 30 اپریل کو نوابشاہ مین ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت اس زمین کی حالیہ تاریخ میں ریکارڈ کئے گئے ٹمپریچرز میں سب سے زیادہ تھا، انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے علاقے سانتاروسا کے بارے میں بعض لوگوں نے بتایا کہ وہاں پیر کو درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی نوابشاہ سے کچھ زیادہ تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس بیان کی کسی بھی قابل اعتبار ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی، اس لیے اس دعوے کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس سے پہلے اتنا گرم اپریل نہیں دیکھا، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا کہ کیا عالمی حدت کا سب سے زیادہ اثر پاکستان پر ہو رہا ہے؟۔نواب شاہ ان دنوں تاریخ کے گرم ترین دنوں سے گزر رہا ہے، ہیٹ اسٹروک سے درجنوں افراد بے ہوش ہوچکے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ لگا تار دوسرا مہینہ ہے جب نواب شاہ میں شدت کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2017 میں جاری کردہ فہرست میں ایران اور اسپین کے شہروں کو گرم ترین مقام قرار دیا گیا تھا،

جب کہ پاکستانی شہر تربت عام طور پر گرمی کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جہاں اس سے پہلے گرم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاجواز گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ڈائریکٹر میٹ آفس عبدالرشید کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت پھر 42 ڈگری تک جائیگا۔میٹ آفس کے مطابق کراچی میں دو دن شدید گرمی رہے گی، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ جہاں پاکستان کے ایک حصے سخت ترین موسم جھیل رہے ہیں، وہیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بادلوں کی رم جھم نے موسم حسین اور گرمی کی شدت کو کم کردیا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…