اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات سے پہلے خیبرپختونخوا میں حکومت کا خاتمہ،وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد روکنے کیلئے حکومت نے ہنگامی قدم اُٹھالیا

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کا تین مئی کوہونے والا اجلاس چودہ مئی تک موخر کردیا گیا،اپوزیشن اراکین کاکہنا ہے کہ حکومت نے عدم اعتماد تحریک کے باعث اجلاس ملتوی کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی اسمبلی کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسمبلی کا اجلاس چودہ مئی تک موخر کیا گیا ہے ،اپوزیشن اراکین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدم اعتماد کے ڈر سے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ،اپوزیشن نے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی میں

عدم اعتماد کی حکمت عملی طے کررکھی تھی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کہتے ہیں اچھے ساتھی رہے ،جدائی صرف سیاسی ہے ۔ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ہم اور جماعت اسلامی جدا ہو رہے ہیں،اچھے ساتھی رہے جدائی صرف سیاسی ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،بجلی کے مسئلے پر مشترکہ کوششوں سے سالانہ چھ ارب سے بڑھ کر اب بیس ارب روپے ملتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فیصلہ کیا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو جائیگا،اور سال دوہزار بیس میں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پی ٹی ایم کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے گزارش ہے کہ جوبھی مسائل ہیں وہ جرگہ میں کریں ،جماعت اسلامی کے وزیر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ نیا ٹرینڈ سیٹ کیا خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں،،میرٹ پر عمل کیا اور بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…