منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے پاس اکثریت نہیں رہی،گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بڑا اقدام کسی بھی وقت متوقع،کھلاڑیوں کے ہوش اُڑ گئے

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے پاس اکثریت نہیں رہی،گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بڑا اقدام کسی بھی وقت متوقع،تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد ہوگئی۔ پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور باغی اراکان نے گورنر کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن متحدہوگئی،پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور باغی اراکان نے گورنر کے پی کو خط ارسال کردیا،

گورنرکو ارسال کردہ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ گورنر آئین کے مطابق وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کاکہیں،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں رہی،اس سے قبل اے این پی بھی گورنر خیبرپختونخوا کو وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق مراسلہ ارسال کر چکی ہے۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا اسمبلی کا تین مئی کوہونے والا اجلاس چودہ مئی تک موخر کردیا گیا،اپوزیشن اراکین کاکہنا ہے کہ حکومت نے عدم اعتماد تحریک کے باعث اجلاس ملتوی کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی اسمبلی کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسمبلی کا اجلاس چودہ مئی تک موخر کیا گیا ہے ،اپوزیشن اراکین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ڈر سے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ،اپوزیشن نے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی حکمت عملی طے کررکھی تھی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کہتے ہیں اچھے ساتھی رہے ،جدائی صرف سیاسی ہے ۔ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،

اس موقع وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ہم اور جماعت اسلامی جدا ہو رہے ہیں،اچھے ساتھی رہے جدائی صرف سیاسی ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،بجلی کے مسئلے پر مشترکہ کوششوں سے سالانہ چھ ارب سے بڑھ کر اب بیس ارب روپے ملتے ہیں۔وزیر

اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فیصلہ کیا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو جائیگا،اور سال دوہزار بیس میں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پی ٹی ایم کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے گزارش ہے کہ جوبھی مسائل ہیں وہ جرگہ میں کریں ،جماعت اسلامی کے وزیر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ نیا ٹرینڈ سیٹ کیا خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں،،میرٹ پر عمل کیا اور بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…