پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حکومت سے الگ ہوگئی ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس اہم ترین اعلان کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کہتے ہیں اچھے ساتھی رہے ،جدائی صرف سیاسی ہے ۔ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے

طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ہم اور جماعت اسلامی جدا ہو رہے ہیں،اچھے ساتھی رہے جدائی صرف سیاسی ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،بجلی کے مسئلے پر مشترکہ کوششوں سے سالانہ چھ ارب سے بڑھ کر اب بیس ارب روپے ملتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فیصلہ کیا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو جائیگا،اور سال دوہزار بیس میں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پی ٹی ایم کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے گزارش ہے کہ جوبھی مسائل ہیں وہ جرگہ میں کریں ،جماعت اسلامی کے وزیر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ نیا ٹرینڈ سیٹ کیا خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں،،میرٹ پر عمل کیا اور بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…