پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر 20 پاکستانی لڑکیوں کی زندگی تباہ کردی گئی،شرمناک انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی)برطانیہ لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر شادی کرنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے 20 پاکستانی لڑکیوں کی زندگی تباہ کردی، لڑکیوں کو برطانیہ لے جانے کا جھانسہ دیا اور شادی کے بعد چھوڑ کر چلے گئے۔میرپور آزاد کشمیر پریس کلب میں متاثرہ خواتین صائمہ کوثر، سمیرا پروین، سوہنیا بشیر اور کرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ برطانیہ کے علاقے

ہیلی فیکس کے رہائشی ممتاز عرف تاجا پہلوان اور اس کے بھتیجے خواتین کو برطانیہ لے جانے کے خواب دکھا کر شادی کرتے ہیں اور چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ خواتین نے الزام لگایا کہ تاجا پہلوان نے 7، اس کے بھتیجے محمد علی نے 3، نذر علی نے 5، غضنفر محمود نے 2 جبکہ محمد بشیر نے 3 شادیاں کی ہیں۔ یہ لوگ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ تاجا پہلوان میرپور کے نواحی علاقے نیو آبادی سنگوٹ کا رہائشی ہے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ طلاق مانگنے پر ان پر زیورات چوری کا الزام لگا دیا جاتا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران ان خواتین نے میڈیا کو نکاح ناموں کی کاپیاں بھی دکھائیں۔اس سوال پر کہ اگر ملزمان نے 18 نکاح کیے تو پریس کانفرنس کے لیے 5 خواتین کیوں آئیں؟ ان خواتین کا کہنا تھا کہ دیگر خواتین ہم سے رابطے میں نہیں ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ریاض حیدر بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم تاجاپہلوان کی ایک درخواست ملی ہے جس میں خواتین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی چوہدری انصر کو ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…