لاہور (ا ین این آئی) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے
کہ چاند کی پیدائش 15مئی کو شام 4بجکر 49منٹ پر ہو جائے گی اور 16مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہو گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7بجکر 10منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔