پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شاگرد اور استاد آمنے سامنے،چیف جسٹس ثاقب نثار کا شاگرد وکیل اہم ترین مقدمے میں ان کے سامنے پیش ۔۔دونوں کے درمیان کمرہ عدالت میں کیا مکالمہ ہوا ؟ بات بڑھنے پر عمر عطا بندیال کو مداخلت کرنا پڑ گئی

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں آج فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران فیصل رضا عابدی کے وکیل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر فیصل رضا عابدی کا کلپ چلایا گیاچیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی سے مکالمہ کیا

کہ کورٹ میں کھڑے ہونے کے آداب اور تمیز ہوتی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے کہا کہ آپ کے مؤکل نے ابھی تک معافی نہیں مانگی۔فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے دو درخواستیں دائر کی ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں خارج کرتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا طریقہ کاربالکل مناسب نہیں ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کمنٹری کم کریں کیس پر آئیں۔فیصل رضا عابدی کے وکیل کی جانب سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیا۔سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پرچیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہاں سے تشریف لائے ہیں؟ فیصل عابدی کے وکیل نے چیف جسٹس سے مقدمہ نہ سننے کی درخواست کی ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دونوں متفرق درخواستیں مسترد کر دی ہیں، اب بتائیں ۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے جواب دیا کہ کیا اب میں یہ سمجھوں کہ بغیر سنے ہی میرا حق تاحیات ختم ہو گیا ہے؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ کا نام بطور وکیل درخواست پر نہیں لکھا، کیا آپ کا نام ضابطہ دیوانی (قانون کی کتاب)

میں لکھا ہے جو ہمیں پتہ ہوگا؟ وکیل نے کہا کہ میرا نام آئین پاکستان میں بھی نہیں لکھا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا آپ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں؟ جس پر فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے؟ آپ ہی نے لائسنس دیا تھا، میں آپ ہی کا شاگرد ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…