پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

داد رسی کے لیے تھانہ میں آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے بہن بنا لیا انسانیت کی ایسی اعلی مثال قائم کر دی کہ سب کے دل جیت لئے

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں دکھوں کی ماری خاتون داد رسی کیلئے تھانے پہنچ گئی، ایس ایچ او نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سب کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق فتح ڈھاباں پھولنگر کی رہائشی مسماۃ رابعہ دختر محمد عاشق نے تھانہ سٹی پھولنگر میں درخواست کی کہ وہ ایک غریب عورت ہے، ماں باپ وفات پا چکے ہیں اور کوئی بھائی بھی نہیں ہے میری

ایک بھینس تھی اس کو بھی میرے مخالفین نے مار دیا ہے۔ میری داد رسی کی جائے جس پر نوجوان ایس ایچ او سٹی پھولنگر ملک محمد جبار نے عورت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پرمسماۃ رابعہ اپنے گھر واپس چلی گئی۔اگلے روز رابعہ بی بی کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس نےایس ایچ او سٹی پھولنگر ملک محمد جبار کو اپنے دروازے پر کھڑا پایا۔ ایس ایچ اوملک محمد جبار دکھوں کی ماری مسماۃ رابعہ کیلئے کسی فرشتے سے کم نہ تھےکیونکہ انہوں نے رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھ انہیں اپنی منہ بولی بہن بنا لیا۔ ایس ایچ او نے رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ میں تمہارا آج سے چھوٹا بھائی ہوں ۔ رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھنے کی دیر تھی کہ تن تنہا حالت کا مقابلہ کرنیوالی اس دکھیاری کی آنکھیں چھلک پڑیں جس پر ملک محمد جبار نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اکیلا نہ سمجھے اس کا بھائی بھی ہے اور وہ تنہا نہیں۔ رابعہ نے واپسی پر ایس ایچ او ملک محمد جبار اور اپنے منہ بولے چھوٹے بھائی کو پھول کی پتیوں کے ساتھ الوداع کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر کی جانب سے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندوں نے بھی ان کے اس عمل کو خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ملک محمد جبار کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھنے کی دیر تھی کہ تن تنہا حالت کا مقابلہ کرنیوالی اس دکھیاری

کی آنکھیں چھلک پڑیں جس پر ملک محمد جبار نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اکیلا نہ سمجھے اس کا بھائی بھی ہے اور وہ تنہا نہیں۔ رابعہ نے واپسی پر ایس ایچ او ملک محمد جبار اور اپنے منہ بولے چھوٹے بھائی کو پھول کی پتیوں کے ساتھ الوداع کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر کی جانب سے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندوں نے بھی ان کے اس عمل کو خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ملک محمد جبار کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…