ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ملک بھر میں شکایات، ان کی چھان بین اور مقدمات کے متعلق اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جس میں کراچی سرفہرست رہا ہے۔انسداد بدعنوانی کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کراچی میں553شکایتوں، تفتیش اور مقدمات پر کام جاری ہے۔160انکوائریاں اور123 انویسٹی گیشنز سمیت بدعنوانی کے270ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نیب کے پاس79انکوئریاں اور25انویسٹی گیشنز ہیں، بدعنوانی کے194ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔بلوچستان میں زیرسماعت بدعنوانی کے ریفرنسز کی تعداد96ہے۔ نیب بلوچستان 80شکایتوں کی چھان بین اور 24کی تفتیش کررہا ہے۔لاہورمیں نیب کی 155انکوائریاں اور49انویسٹی گیشنز جاری ہیں، متعلقہ عدالتوں میں بدعنوانی کے 360 مقدمات زیر سماعت ہیں۔راولپنڈی میں نیب 102انکوائریاں اور43 کیسز پر انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ نیب راولپنڈی کے تحت زیر سماعت ریفرنسز کی تعداد 178 ہے۔سکھرمیں نیب 96انکوائریاں اور18انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ بدعنوانی کے 46 ریفرنسزبھی زیرسماعت ہیں۔ ملتان میں 56ریفرنسززیرسماعت ہیں۔ 20 انکوائریاں اور10 انویسٹی گیشنزبھی ہورہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…