ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

ایم کیوایم کو سیاست کی پوری اجازت ہے،ساتھ کریں یا علیحدہ مگر دہشت گردی کی تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسے پہلے ملا تھا ، وزیراعلیٰ سندھ

datetime 3  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم کو سیاست کی پوری اجازت ہے،ساتھ کریں یا علیحدہ مگر دہشت گردی کی تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسے پہلے ملا تھا ، بلاول بھٹو کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی اب یرغمال نہیں رہا ،سندھ میں اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی بنائے گی۔میں ہمیشہ ایم کیو ایم والوں سے کہتا رہتا ہوں کہ آپس میں نہ لڑیں بلکہ ترقیاتی کاموں میں میرا ہاتھ بٹائیں ۔

کینٹ اسٹیشن کراچی کا چہرہ ہے جو باہر سے آتا ہے سب سے پہلے کینٹ اسٹیشن کو دیکھتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ان کے ہمراہ صوبائی وزراء جام خان شورو، سعید غنی،چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم اور وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت تھے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سب سے پہلے کینٹ اسٹیشن کی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کینٹ اسٹیشن کے اندر کی سڑک تعمیر ہوچکی ہے اب اس کی خوبصورتی اور تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سب میرین انڈر پاس کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ انڈر پاس اگلے6 دنوں کے اندر مکمل ہوجائے گا، جس پر انہوں نے کہا کہ انڈر پاس 15 مئی کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ نے آغاز سپر مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر روڈ ، سب میرین انڈر پاس سے ڈرائیو تھرو اور سن سیٹ،گزری بلیو وراڈ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ اس برج کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،گارڈرز بھی لگ چکے ہیں اور شٹرنگ بھی مکمل ہوچکی ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 15 مئی کو برج کھولنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

اسی کے بعد انہوں نے کورنگی میں زیر تعمیر 12000 سڑک کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سڑک کے کچھ حصے پر کام جاری ہے، باقی یہ اسکیم مکمل ہو چکی ہے جس پر وزیر اعلی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر فٹ پاتھ کا کام بھی جلداز جلد شروع کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ محمد علی سوسائٹی تعمیر کیے گئے سڑک کا معائنہ کیا اور پیپلز پارٹی کے دفتر پی ایس 103پہنچے۔

ان کی آمد پر پارٹی کارکنان نے جئے بھٹو کے نعروں کی صدا بلند کی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ انجینئرز کو بریفنگ بھی دی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بہادر آباد میں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اس کے بعد گلشن اقبال کے دورے کے لیے روانہ ہوئے ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا 13 ڈی گلشن اقبال کا دورہ کرنے کے بعد

عزیز آباد کی جانب روانہ ہوئے اور وہاں کا دورہ کیا ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے نائین زیرو کے علاقے میں موجود صابری نہاری پہنچنے پر لوگوں نے جئے بھٹو کے نعروں کی صدا بلند کی، وہاں پر انہوں نے نہاری ، تکہ اور ملائی بوٹی سے لطف اٹھایا۔ وزیر اعلی سندھ نے ہوٹل پر کام کرنے والے ایک ایک شخص کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ عزیز آباد

کے عوام نے سیلفیاں بنوائیں۔وہاں موجود ایک بزرگ شخص نے وزیر اعلی سندھ کی خدمات کو سراہاتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا ماتھا چوما۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عزیز آبا د کے لوگوں کی محبت کا میں متعرف ہوں۔ آپ کی محبت قابلِ احترام ہے۔بعد ازاں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عزیزآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شہر کے دورے کا مقصد کام کے معیار اور رفتار کو دیکھنا تھا۔

کینٹ کے اطراف اور اندر کی سڑکیں بنانے کا مقصد شہر میں ہر آنے والے مسافر کو کراچی کی خوبصورتی کا احساس دلانا تھا۔ سن سیٹ گذری بلیووارڈ برج تین ماہ کی مدت میں مکمل کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 10 سے 12 دن میں کینٹ اسٹیشن کے اندر اور باہر کا کام مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورنگی اور لانڈھی میں بھی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہمیشہ ایم کیو ایم والوں سے کہتا رہتا ہوں کہ آپس میں نہ لڑیں بلکہ ترقیاتی کاموں میں میرا ہاتھ بٹائیں۔بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ برنس روڈ پر پنجاب لسی والے کے پاس بیٹھ گئے ۔ انہوں نے وہاں ربڑی اور کھیر مکس کھائی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے برنس روڈ پر خوشبو والے پان بھی کھائے۔

سید مراد علی شاہ نے وہاں موجود شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ اس کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ لیاری پہنچے، ان کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو ،سعید غنی اور جاوید ناگوری بھی تھے۔ وزیراعلی سندھ صوبائی وزرا کے ہمراہ چائے پینے لیاری پہنچ گئے، ہوٹل کی دیوار پر سیاست پر بات کرنا منع ہے پڑھ کر وزیراعلی سندھ ہنس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ہوٹل کے رولز کو فالو کروں گا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری میں درگاہ بخاری شاہ سبزواری پر حاضری دی ۔ بعد ازاں سید مراد علی شاہ فوارہ چوک پر زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے صدر میں زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا اور صدر میں زیر تعمیر فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…