اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نا اہلوں کی حکومت جاری ، ہمیں سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے خود سڑکوں پر آگئے، آصف زرداری نے شریفوں کو کہیں کا نہ چھوڑا، نواز شریف کے بیان پر انکی طبیعت صاف کر کے رکھ دی

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (آئی این پی ) پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمیٹیرین کے صدر محمد آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے نا اہلوں کی حکومت ہو رہی ہے پی پی پی کے دور میں خارجہ پالیسی اور دیگر امور احسن اور اچھے انداز سے چلتے رہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا جو لوگ ہمیں سڑکوں پر لا نا چا ہتے تھے اللہ کے فضل کرم سے وہ خودسڑکوں پر آگئے ہیں ۔

پی پی پی نے ہمیشہ بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھایا ہے جیالے آج بھی بھٹو اور بی بی سے بے پنا ہ محبت کر تے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربا نیاں دیں ہیں اور ہم نے اداروں کا انتہا ئی احترام کیا ہے اوکاڑہ پی پی پی کا منی لاڑکانہ ہے اور انشاء ا للہ آنے والا وقت بتا ئیگا کہ اوکاڑ ہ ۔ساہیوال وغیرہ ایک بار پھر پی پی پی کا قلعہ ثابت ہو گا تمام عہدیداران اپنے علاقوں میں کارکنوں سے رابطے مضبوط کریں اور الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں اوکاڑہ کے بھگوڑوں کو پتا چل جا ئے کہ جیالا ازم کس چیز کا نام ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر اسمبلی کیپٹن رائے مجتبیٰ کھرل ،پی پی پی سٹی محمد رفیق ساجد ،رینالہ خورد بلدیہ کے چیئر مین محمدطارق ۔محمد آصف خان بلوچ ،ملک شاہد سلیم نوناری ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ،رانا شکیل سلہریا ایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیے حکمرانی کی ہے عوام کو اس وقت دووقت کی روٹی چا ہیے بے جا پل نہیں چا ہیے یہ اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے اب عوام میں شعور آچکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…