بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زرداری دور میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی تین سال سفارتخانے کے اندر کیا ، گل کھلاتے رہے، تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آگیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق پاکستانی سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے سالانہ 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے حسین حقانی کی وطن واپسی کے کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے بطور سفیر سفارتخانے کے فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے 2008 سے 2011 تک 20 لاکھ ڈالر سالانہ کی خورد برد کی ۔

وزارت خزانہ نے حسین حقانی کے دور میں 41 لاکھ ڈالر کے اجراء کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق 22 مارچ کو عدالت سے حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے، 3 اپریل کو وارنٹ واشنگٹن ڈی سی میں ملزم کی رہائش گاہ پر پہنچائے گئے، 6 اپریل 2018ء کو حسین حقانی کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا، 9 اپریل کو انٹرپول سے ریڈ نوٹس کے اجراء کیلئے رابطہ کیا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے 10 سے 12 اپریل تک انٹرپول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سیکرٹری جنرل انٹرپول جرگن اسٹاک سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل انٹرپول نے معاملے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ٗڈی جی ایف آئی اے نے انٹرپول ڈائریکٹرز سمیت 6 دیگر افسروں سے ملاقاتیں کیں، انٹرپول حکام کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے جلد کارروائی کی استدعا کی اور حسین حقانی کو تلاش کر کے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا کہا۔انٹرپول حکام نے 12 اپریل کو معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کو بھیجنے سے آگاہ کردیا، 24 اپریل کو انٹرپول حکام نے مزید معلومات مانگیں جو بھجوا دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…