سیالکوٹ(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا رہا ہوں نواز شریف نا اہل ہو اتو میں نااہلی میں بھی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں عوام کی عدالت میں پانچ سال قبل شکست کھانے والوں کو آئندہ بھی شکست ہو گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں آ پ کا فیصلہ میری جیت ہو گی سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کے لئے اپیل کر رہا ہوں میرے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔ 28سالہ سیاست میں 6مرتبہ وزیر اور ایک مرتبہ سینیٹر بنا ،
عدالت کے فیصلے کی طرف نہیں اللہ کی رحمتوں کو دیکھ رہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ آمد پر مختلف استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نااہلی کے فیصلے کو نہیں دیکھ رہا اپنے اٹھائس سالہ دور میں آپ کی محبت کو دیکھ رہا ہوں 2002 میں جب فوجی آمریت کا سورج عروج پر تھا آپ نے تب بھی مجھ سے وفا داری کی تھی آپ کی دی ہوئی عزت کو میری آنے والی نسلیں بھی نہیں بولیں گی،مجھے سے سارے مرتبے چھینے جا سکتے ہیں لیکن بحیثیت سیاسی ورکر کا مرتبہ نہیں چھین سکتا،مجھے کسی نے ٹویٹ کیا کہ تم نااہل ہو چکے ہو تم نے وزیر خارجہ لکھا ہوا ہے،میں نے وہ ختم کر دیا میں صرف نواز شریف کا سپاہی ہوں پوری مسلم لیگ متحد ہو کر آج اسٹیج پر بیٹھی ہوئی ہے،میں بحیثیت سیاسی ورکر اپنے شہر کی خدمت کرتا رہوں گامیں نے گزشتہ پانچ سالوں میں جہاں خدمت کی ہے وہاں کوتاہیوں بھی کی ہوں گی میرے میں کوئی تلخی نہیں ہے مجھ پر مشکل وقت آیا مجھے ہتھکڑہاں لگیں تو میں نے گلہ نہیں کیا میں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا اگر آج آپ کی نمائندگی کا حق مجھ سے چھینا گیا ہے یہ وقت بھی زیادہ دیر نہیں رہے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ خواجہ آصف انشااللہ ہر میدان میں جیتے گاجو لوگ عدالتوں میں جا کر پناہ لیتے ہی، اور کیس ہارتے ہیں دوبارہ عدالتوں میں جاتے ہیں
توانہیں ریلیف ملتا ہے ایک ماہ رہ گیا ہے عوام کی عدالت لگنے والی ہے یہ شہر چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہے گا میرے اوپر کڑا وقت اس لئے آیا ہے میں نوازشریف کا سپاہی اور وفا دار ہوں مشرف نے مجھے خریدنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میرے خلاف ایک فیصلہ آیا ہے میری سیٹ پر جس کو بھی قیادت جگہ دے گی میرے لئے اطمینان کا باعث ہو گیووٹ کی حرمت اور عزت کے لئے آپ نے الیکشن میں نواز شریف کو جتانا ہے نوجوان نسل کوچے کوچے میں
نوازشریف کے نعرے کو پہنچائیں نواز شریف کو اقتدار کی ضرورت نہیں وہ آپ کی جنگ لڑ رہا ہے ووٹ کی حرمت کی جنگ لڑ رہا ہے لوگوں نے اپنا ووٹ بیچا نوازشریف کے سپاہی کٹ مریں گے لیکن اس کی عزت پر حرف نہیں ۔گزشتہ28سال سے ووٹ کو بہت عزت دی 92ہزار ووٹ لے کر ووٹ کا اہل ہوا ہوں ۔ نواز شریف کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا رہا ہوں نواز شریف نا اہل ہو اتو میں نااہلی میں بھی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں ۔قبل ازیں خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ آمدپرپرتپاک استقبال کیا گیا، دوبرجی پہنچے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شجاعت علی پاشا اور ایم پی اے گلناز پاشہ نے والہانہ استقبال کیا۔ کارکنان نے پھولوں کی مالا پہنائی۔دوبرجی استقبال سے قبل ان کا ڈسکہ میں استقبال کیا گیا۔