منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف میں جرأت ہے نادیدہ قوتوں کا نام لیں، منّے کے ابا کہہ کر بات کرنے کی بزدلی چھوڑ دیں، نادیدہ قوتوں سے مراد فوج ہے تو پھر وہ جان لیں ۔۔۔۔، سیاسی رہنما کا دعویٰ

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرام نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نواز شریف میں جرأت ہے تو نادیدہ قوتوں کا نام لیں منّے کے ابا کہہ کر بات کرنے کی بزدلی چھوڑ دیں اور دل کی بات زبان پر لائیں،اگر نادیدہ قوتوں سے ان کی مراد فوج ہے تو پھر وہ جان لیں ان کا مقابلہ 21کروڑ محب وطن عوام سے ہے، نوازشریف الطاف حسین بننے کا ارادہ کر چکے ہیں توان کا انجام بھی ذہن میں رکھیں، پاکستان کے عوام کسی غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار کو آئینی اداروں کا

تمسخر اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے،نواز شریف کا معاملہ ووٹ کی عزت کا نہیں خزانے کے تحفظ اور آئین کی بالا دستی کا ہے، نااہل نے عدالت میں جھوٹ بولا اور منی ٹریل دینے سے انکار کیا جس پر وہ عمر بھر کے لیے’’کک آؤٹ‘‘ ہوگئے اور مرتے دم تک وہ نااہل کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اس سے زیادہ عبرتناک انجام کے مستحق ہیں،اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے،خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان کا وزیر اعظم بننا المیہ ہے اب پاکستان کو ایسے المیوں سے ہمیشہ کے لیے پاک صاف کرنے کا وقت آگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا اور دونوں ہاتھوں سے عوام اور خزانے کو لوٹا گیا اور لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے،پانچ سال میں 12ہزار میگا واٹ بجلی اگر سسٹم میں آئی ہے تو پھر 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟2013ء میں بھی مئی میں شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ تھا اور مئی 2018میں بھی 6ہزار میگا واٹ ہے اور ابھی بھی نااہل گلیوں میں پوچھتا پھر رہا ہے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کوئی سوچ اور وژن نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور وزیر بجلی رہنے والا بھی بالآخر جھوٹا ثابت ہوکر عمر بھر کے لیے نااہل ہوگیا،انہوں نے کہا کہ شب براء ت کی مبارک رات دیہات میں 16اور شہری علاقوں میں 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی۔خرم نوازگنڈا پور نے مزید کہا کہ قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام توانائیاں حصول انصاف کے لیے صرف کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…