منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ،درخواست گزار کون سی دستاویزات جمع کرائے گا؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے غیر ممنو عہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی کے خاتمے کی روشنی میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا،جس کے مطابق درخواست گزار کیلئے دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ نیشنل ٹیکس نمبرکے سرٹیفکیٹ کی مصدقہ کاپی جمع کرانا لازمی قرار دے دی گئی،

ضلعی انتظامیہ نادرا کے ذریعے غیر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرے گی،درخواست گزار کی متعلقہ تھانے اور پولیس کی سپیشل برانچ کے ذریعے کلیئرنس رپورٹ لی جائے گی۔بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن اور اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کیلئے وضع کردہ نئے ایس او پی کے مطابق اسلحہ لائسنس تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں جاری کئے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ غیر ممنوعہ بور کے سیمی اورنان آٹومیٹک شارٹ گن،پمپ ایکشن، ریوالور، پستول اور رائفل کے لائسنس جاری کرے گی، لائسنس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوں گے اور جنرل پبلک کیلئے ماہانہ 100لائسنس کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،لائسنس کے حصول کیلئے آنے والی درخواست کی ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ تھانے اور پولیس کی سپیشل برانچ سے تصدیق کروائی جائے گی اور درخواست گزار سے متعلق رپورٹ لی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منظوری کے بعد نادرا کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا دو ہفتوں کے اندر اجراء کرے گی، اسلحہ لائسنس درخواست موصول ہونے کے ایک ماہ کے اندر جاری ہوں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…