پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اہم لیگی رہنما اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو کیا اقدام کریں گے،واضح کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ( آئی این پی )مسلم لیگی ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ،چنیوٹ فیصل آبا روڈ ون وے نہ ہو نے پر احتجاج کی دھمکی ،ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے چنیوٹ سے ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے گذشتہ روز چناب نگر میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چنیوٹ فیصل آبادروڈ کو ون وے کر نے پر لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اب ہم مزید لاشے نہیں اٹھا سکتے آئے

روز حادثات سے سینکڑوں کی تعداد لوگاپنی قیمتی جا نوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں اپاہج ہو چکے ہیں اور پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے مخلصانہ طور پر کوششیں کی ہیں کہ جلد سے جلد روڈ ون وے ہو جائے ،لیکن حکومت فنڈز ریلیز ہی نہیں کر رہی یہاں بھی انسان بستے ہیں صرف سارا لاہور میں ہی نہ لگا یا جائے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کس منہ سے اب چنیوٹ کی عوام سے ووٹ مانگے کہ جو حکومت ایک روڈ ون وے نہ کر سکی ،پنجاب حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ اس ضمن میں کو شش کر نی چاہیئے اگر پنجاب حکومت نے یہ روڈ ون وے نہ کیا یااس کیلئے فنڈز جاری نہ کیئے تو ہم ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ،مولانا الیاس چنیوٹی نے مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کا دورہ کیا انہوں نے سالانہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر مولانا شبیر احمد عثمانی کو مبارک باد دی اور کہا کہ ختم نبوت کے مشن پر کام کو مزید تیز کیا جائے ،انہوں نے ختم نبوت کے مشن پر کام کر نے والوں کو مبارک باد دی ،علا وہ ازیں انہوں نے پریس کا نفرنس میں مولانا محمد سالم قاسمی ؒ ،مولانا سید عطاء المومن شاہ بخا ری ؒ کی رحلت کو عظیم سانحہ قرار دیا اور ن کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ،اس موقع پر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی ،مولانا مطلوب الرحمان ،قا ری محمد سلمان عثمانی،محمد ثقلین ایڈووکیٹ ،محمد علی ،مولانا احسن رضوان و دیگر موجود تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…