پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

برطانوی حکومت کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے نواز شریف بڑی مصیبت میں پھنس گئے، اب یہ بتا نا پڑے گا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں کس کے نام ہیں ؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لیے برطانیہ سے بھی ایک بری خبر آ گئی ہے، میاں نواز شریف پہلے ہی احتساب عدالت میں پاناما کیس کے حوالے سے پیشیاں بھگت رہے ہیں ان کی پریشانی میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے، اب برطانوی حکومت نے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے

جس کے بعد تمام آف شور کمپنیاں رکھنے والے غیر ملکیوں کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، اس قانون میں برطانیہ نے اوورسیز علاقوں میں رجسٹرڈ آ ف شورز کمپنیوں کے ملکیتی فارم جمع کروانے کولازم قرار دیا ہے۔ قانون میں تبدیلی کے بعد نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے بارے میں بھی یہ معلوم ہو سکے گا کہ یہ کمپنیاں کس کی ہیں اور ان کا اصل مالک کون ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت نے کہاتھا کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کو ختم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں جائیداد کی مالک تمام غیرملکی کمپنیوں کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے۔اگر ان کمپنیوں کی کوئی جائیداد ہے یا وہ کوئی سرکاری کنٹریکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ایک نئے رجسٹر پر آنا ہو گا۔یہ اقدام وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے عالمی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ ’آج دنیا میں تمام مسائل کی جڑ بدعنوانی ہے جو کینسر کی طرح ہے۔اس کی وجہ سے ملازمتیں تباہ ہو رہی ہیں اور آگے بڑھنے کا عمل رک گیا ہے۔ ہر سال دنیا کی معیشت کو اربوں پاؤنڈز کا نقصان ہوتا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…