ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملک سے محبت ہو تو ایسی ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کمال کر دیا، لاہور جنرل ہسپتال میں خطیر رقم خرچ کرکے کیا کارنامہ انجام دیا؟

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے لاہور جنرل ہسپتال میں یورالوجی وارڈ کو اپ گریڈ کر دیا ۔ جہاں مکمل ائرکنڈیشنڈ ماحول میں بیڈز کی تعداد 40 سے بڑھ کر 72 ہو گئی ہے ۔ مریضوں کو صاف ستھرے ماحول میں اسی فلور پر مائنر آپریشن تھیٹر اور پیوند کاری کی سہولیات حاصل ہوں گی۔ بچوں ،میل اور فی میل کی الگ الگ وارڈز اور ویٹنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ اس طرح ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی لائبریری ، کانفرنس روم اور بہترین ماحول مہیا ہو گا۔

نئے تزئین شدہ یورالوجی وارڈ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔جس میں چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ سلمان غنی ،پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب ، رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد ،عطیات دینے والی شخصیات ڈاکٹر سرفراز اسلام ، مسڑ اینڈ مسز ضیاء الدین بٹ ،مسڑ اینڈ مسز ڈاکٹر جعفر جے خان , مسڑ اینڈ مسزشیخ عاصم منیر کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، پروفیسر فرحت ناز ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر سہیل حسن ، ڈاکٹر شاہجہان ، نرسنگ سرپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو ، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ان مخیر حضرات کی طرف سے مستقل بنیادوں پر جنرل ہسپتال میں عملی طور پر اپ گریڈیشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر سمندر پار پاکستانیوں کو یقین ہو کہ ان کے عطیات ایماندارانہ طور پر خرچ ہونگے تو وہ دل کھول کر خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ مخیر شخصیات ڈاکٹر سرفراز اسلام و دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایل جی ایچ کی بہتری کے لئے اسی طرح سرگرمیاں جاری رکھیں گے تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈاکٹر سہیل حسن نے بریفنگ میں بتایا کہ 1978ء میں قائم ہونے والی اس یورالوجی وارڈ میں 15 بیڈز تھے جو اب 72 ہو گئے ہیں

اسی طرح ڈائلیسز کی صرف 2 مشینیں تھیں جہاں اب 33 مشینیں کام کر رہی ہیں جبکہ لتھوٹریس اور جدید طریقوں سے پروسیجرز بھی ہو رہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سلیمان غنی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم عطیات دینے میں سب سے آگے ہے اور جنرل ہسپتال ڈائلسسز سنٹر کی توسیع ،نئی مشینوں کی فراہمی اور گائنی کے بعد یورالوجی وارڈ کے لیے 6کروڑ روپے کی لاگت سے ہونے والا کام اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اکیلے حکومت کی ذمہ داری نہیں

بلکہ اس فلاحی کام کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ئی حاصل ہو سکے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ بلا شبہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے ہم وطنوں کے غریب اور نادار مریضوں کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بالکل اسی طرز پر ملک میں مخیر شخصیات از خود آگے بڑھیں

صاحب ثروت اپنے قومی ، ملی اور فلاحی فریضہ کو پہچانیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ادارے کی بہتری اور مریضوں کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے اورجہاں سے بھی تعاون ملا اس کا خیر مقدم کریں گے ۔ اس موقع پر مریضوں نے بھی اتنے شاندار ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہسپتال کے اکثر شعبے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…