واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو شکوک وشبہات دورکرنے کیلئے مسلسل روابط اور افغانستان میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاریخ میں روابط منقطع کرنا کبھی مسائل کاحل نہیں رہا ۔پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اس بات کا اظہار یونیورسٹی آف شکاگو میں پاک۔امریکا تعلقات کے موضوع پر گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف شکاگو کیانٹرنیشنل ہاوس اور کمیٹی آف ساودرن ایشین سٹیدیز نے کیا تھا۔ سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کے خاتمہ کیلئے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں تاہم تاریخ میں مسائل کا حل کبھی بھی رابطوں کو ختم کرنے سے نکلتا ہے۔