بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا‘ احسن اقبال

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نسل عالمی سطح پر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرسکتی ہے‘ مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے ہمیں ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے‘ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا‘ مثبت سوچ سے کامیابی مقدر بنتی ہے اور منفی سوچ والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ بدھ کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ

یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسانی وسائل کے شعبے میں بہتری آئی ہے کسی بھی شعبے میں نوجوان زیادہ محنت اور جذبے سے کام کرتے ہیں۔ پر اعتماد نوجوان نسل زیادہ موثر کردار ادا کرتی ہے۔ مثبت سوچ سے کامیابی مقدر بنتی ہے اور منفی سوچ والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ نوجوان نسل عالمی سطح پر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرسکتی ہے۔ نوجوان نسل کو احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے ہمیں ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا چیلنجز سے گھبرانا نہیں بلکہ انہیں مواقعوں میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا د وسری نیشنل رپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شامل ہو کر بہت اچھا لگ رہا ہے میرا یقین ہے کہ نوجوان کی کوئی عمر نہیں ہوتییہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اب جنسی امتیاز کا فرق ختم ہوتا جا رہا ہے ہمیں ہر خوشی منانے کا اختیار ہے ہمیں صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق پر یقین نہیں رکھناروشن سوچ اور خیال سے ہی امید پیدا ہوتی ہے جو بڑا سوچتے ہیں وہ ایک اچھے مستقبل کا خواب دیکھتے ہیں جو برا سوچتا ہے وہ خود کو خراب کرتا ہے اسٹیفن ہاکنگ ہمارے لیے ایک زندہ مثال ہے بدقسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں مایوسی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔

پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہمیں اپنی ہونہار لڑکیوں اور اپنے پاکستانی بچوں پر فخر ہے پسماندہ علاقے سے میرا تعلق ہے جہاں پہلے تعلیم کا فقدان تھامیرے علاقے میں اب 80 فیصد لڑکیوں نے ترقی کی ہے لڑکیاں روشن مستقبل میں اچھا کردار ادا کر رہی ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ذہنی نشوونما اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے چاہئیںیو این ڈی پی کی جانب سے پیش کی گئی۔

یہ رپورٹ نیشنل پالیسی میں اہم کردار ادا کرے گی ہم نے پرنٹ سے سائبر تعلیم کا آغاز کیا ہے کوشش ہے کہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکیں اب یونیورسٹی میں داخلہ لینے والا ہر طالب علم آسان اقساط پر لیپ ٹاپ حاصل کر سکے گاطلبا و طالبات کے لیے سمارٹ کیمپس پر توجہ دے رہے ہیں ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں گلگت بلتستان میں بھی ڈی بیٹل ایمپاورمنٹ پہنچا رہے ہیں معیشت میں پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی پاکستانی معیشت 3 فیصد سے بڑھ کر اب 5 اعشاریہ 8 فیصد پر پہنچی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…