بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

چارجنگ پر لگایا گیا موبائل فون چوری کرنا ناممکن ہو گیا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید ترین سسٹم متعارف کروا دیا گیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون چارجنگ کے لیے فنگر پرنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے لگائے گئے موبائل فون چارجنگ سٹیشن کے ہر طرف چرچے۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا گزشتہ روز افتتاح کر دیا گیا ہے،ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا۔ انکے ہمراہ سول ہوابازی کے

مشیر سردار مہتاب عباسی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ یہ ائیرپورٹ سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیےائیرپورٹ میں 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر،ایک بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بنائے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ 14.5اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے۔نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے سیلف چیک ان کاؤنٹرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔تاہم اس ائیرپورٹ پر ایک ایسی جدید سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس نے تمام لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھنچ لی۔اس ائیرپورٹ پر موبائل فون چارج کے کے لیے ایک الگ اسٹیشن مختص کیا گیا ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ یہاں موبائل چارجنگ پر لگا کر چلے بھی جائیں تو اسے کوئی چرا نہیں سکتا۔موبائل فون کی چوری کی روک تھام کیلئے علیحدہ علیحدہ چارجنگ باکسز بنائے گئے ہیں۔ ان باکسز کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک مرتبہ موبائل فون یا پھر کوئی دوسری چارجنگ کیلئے رکھی گئی ڈیوائس تک صرف اس کے مالک کی ہی رسائی ممکن ہو گی۔کیونکہ چارجنگ ڈیوائس کے مالک کے انگلیوں کے نشان سے ہی اس باکس کو دوبارہ کھولا جا سکے گا۔اس جدید سہولت کا یہ بھی فائدہ ہے کہ موبائل چارجنگ پر لگا کر بھول جانے کی صورت میں بھی کوئی اس موبائل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔اور مالک کسی بھی وقت واپس آ کر اپنا موبائل واپس لے سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…