جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں رمضان کا آغاز ایک ساتھ متوقع،معروف سائنسدان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کا چاند 16مئی کونظرآنے کا قوی امکان ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس اینڈپلانیٹری سائنسزسے منسلک معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرشاہد قریشی نے بتایا کہ پاکستان میں 16 مئی کے روز29شعبان ہوگی اورملک میں پہلی رمضان المبارک ممکنہ طورپر17مئی کوہوگی چاند کی رویت کے سبب سعودی عرب ،ایران اورعراق سمیت پورے عالم اسلام میں بھی اس بار

رمضان المبارک ایک ساتھ 17مئی سے ہی شروع ہونے کاامکان ہے اورپہلاروزہ جمعرات کوہوگاکیونکہ 15مئی کودنیاکے کسی بھی خطے میں رویت ہلال کے امکانات نہیں ہیں۔ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایاکہ چاند کی پیدائش 15مئی کوپاکستانی وقت کے مطابق شام 4بج کر48 منٹ پر ہوگی تاہم اس روز15مئی کوپاکستان میں چاند غروب آفتاب سے قبل ہی غروب ہوجائے گا جبکہ 16 مئی کوپاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں ہلال غروب آفتاب کے بعد 50منٹ سے 60منٹ تک افق پر موجود رہے گا، پاکستان کے شمالی علاقوں میں اس روز ہلال 50منٹ جبکہ جنوبی علاقوں میں 60منٹ تک افق پررہے گالہذا16مئی کوپاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند باآسانی دیکھاجاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…