ساہیوال (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں عمران خان کا کر دار ادا کار مہمان کا ہوتا ہے ٗ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی چیف کہیں نظر نہیں آئیں گے ٗ عوام لاہور میں سرکس لگانے والوں کی شکلیں پہچان لیں ٗعمران خان کہتا ہے میرے ایم پی اے چور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں ہمارا لیڈر چور ہے ٗ ایک کے بعد ایک سازش ہورہی ہے مگر نوازشریف ڈٹ کر کھڑا ہے ٗ پانچ سال نوازشریف کی کر دار کشی ہوتی رہی ٗ الزامات کا سامنا رہا ٗ
خاندان کی کر دار کشی ہوئی ہے ٗ الزامات لگے ٗ گالیاں دی گئیں اب نوازشریف بول رہا ہے تو آواز کیوں بند کر رہے ہو؟عوام فصلی بٹیروں اور لٹیرے کو الیکشن میں عبرت کا نشان بنائینگے ۔ منگل کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال کے بہن بھائیوں کی محبت اور والہانہ جذبے پر سب کو سلام پیش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے شیرو آپ کمال کے لوگ ہیں ٗ آپ نے مسلم لیگ نواز کے مخالفین کی دوڑیں لگا دی ہیں ٗ وہ ادھر سے ادھر بھاگ رہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاکستان سے لوگ اکٹھے کر کے لاہور میں جلسہ کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان سے لوگ اکٹھے کر کے لاہور میں لائے گئے ٗ یہ بار بار لاہور آتے ہیں کہ لاہور اور پنجاب کے عوام بات سنیں گے لیکن ساہیوال اور لاہور کے لوگوں نے بات سننے سے انکار کر دیا ہے ٗ وہ جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں ہے ٗ تم انگلی کے اشاروں پر چلتے ہو ۔ مریم نواز نے کہاکہ پانی کی طرح کروڑ روپے بہائے اور انگلی کے اشارے دیکھتے رہے ٗ کے پی کے سے بسوں میں لوگ لائے گئے اگر بسیں بھری ہوئی ہوتیں تو مینار پاکستان بھی بھرا ہوتا ۔ مریم نواز نے کہاکہ جلسہ ایسا ہوتا ہے جیسے ساہیوال میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنکھوں سے دیکھا ظفر اسٹیڈیم سے دودو میل دور سے چل کر لوگ پیدل آئے ٗ نوازشریف کی تصاویر سینے سے لگائے ہوئے ٗ خواتین ٗ بچے جلسہ گاہ کی طرف دوڑے چلے آرہے تھے ٗ میں نے ایک ٹرانسپورٹ نہیں دیکھی ٗ
مینار پاکستان کے جلسے کیلئے اربوں اور کروڑں روپے پانی کی طرح بہایا گیا ٗرہنماؤں کو کہا گیا کہ آپ جتنے زیادہ بندے لائیں گے اس کے بدلے میں ٹکٹ دیا جائیگا ۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف ساہیوال جاتے ہیں تو ساہیوال کے لوگ ہوتے ہیں ٗ پشاور اور سوات جاتے ہیں تو وہیں کے لوگ ہوتے ہیں ٗکوئٹہ جاتے ہیں تو کوئٹہ کے لوگ ہوتے ہیں ٗ انہوں نے کہاکہ ماشاء اللہ ساہیوال میں جگہ جگہ جلسہ ہورہا تھا اورپورا ساہیوال نکل آیا ہے ۔ساہیوال میں پورے راستے میں لوگ ہی لوگ کھڑے تھے ٗ
میری طرف سے میرے بہن بھائی دل سے شکریہ ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ کروڑ روپے لگا کر لوگوں کو لاہور لانا تھا تو جلسہ ہی پشاور میں رکھ لیتے ٗ پیسہ بھی بچ جاتا اور لوگ بھی خوار ہونے سے بچ جاتے ٗ جن لوگوں کو لیکر آئے تھے انہوں نے پی ٹی آئی کے پیسوں پر لاہور آنے و الوں نے نوازشریف اور شہباز شریف کی ترقی دیکھ لی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ جنہوں نے سرکس لگائی تھی ان کے چہرے پہچان لینا ٗ یہ وہ لوگ ہیں انہوں نے عوام کا ووٹ پیپلز پارٹی کے سامنے گروی رکھ دیا ہے ٗ
ان کی شکلیں پہچان لینا ٗ یہ سازشی ہیں ٗ یہ مہرے آپ سے ووٹ لیکر زر داری کو ووٹ ڈالنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں ٗآپ کی سزا کے حق دار ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے زر داری صاحب سے ہاتھ ملایا ٗجب دونوں یہ ووٹ مانگنے آئیں تو ایک ہی نعرے سے استقبال کر نا ہے ٗاس موقع پر مریم نواز نے زر داری ٗ عمران بھائی بھائی کے نعرے لگائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے میرے ایم پی ایز چور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں عمران خان چور ہے ٗ ابھی تو مہرے استعمال ہورہے ہیں ٗ
عمران خان کا کر دار ہر الیکشن کے اندر مہمان ادا کار کا ہوتا ہے ٗ ان کا رول ختم ہو جاتا ہے وہ کہیں نظر نہیں آتے ٗ ان کی قسمت میں استعمال ہونا ہے ٗ آئندہ الیکشن میں عمران خان دور دور تک کہیں نظر نہیں آئیگا۔انہوں نے کہاکہ ابھی سازشوں میں مصروف ہیں ٗ امپائر کو ایک کے بار ایک کوشش کرکے دکھا رہے ہیں کہ ہماری طرف دیکھو ہم وزیر اعظم بننے کیلئے تیار ہیں ٗ سازشوں سے اللہ کا نظام نہیں چلتا ہے اوپر اللہ تعالیٰ اور نیچے پاکستان کے عوام ہیں ٗانشاء اللہ عوام کی مدد سے 2018ء کے الیکشن میں جواب دینا ۔
رہی سہی کسر انتقام نما احتساب نے پوری کر دی ہے ٗجس کی آف شوری کمپنی نکل آئی ہے ٗ جعلی این او سی داخل کرایا اور تسلیم کیا میں نے جعل سازی ہے ٗ دوسرے صاحب کی سیاست میں پہچان ہی کرپشن ہے ٗ نوازشریف کے خلاف جہاد کون کررہے ہیں جو آف شور کمپنی کا مالک نکل آیا ٗجس نے جعل سازی کی ٗ جس نے جھوٹ بولا وہ اہل ہوگیا جس نے آپ کی خدمت کی ٗ دن رات ایک کیا وہ نا اہل ہوگیا ۔مریم نواز نے کہاکہ جس کے دو سال سے نسلوں کا احتساب ہوا اقامہ نکلا ٗ نوازشریف تین مرتبہ وزیر اعظم رہے ٗدو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ٗثبوت تو دور کی بات ہے کسی نے آپ کے بد ترین دشمن نے بھی ایک الزام بھی لگایا ہے ٗ نوازشریف نے موٹر وے بنایا ٗ سی پیک بنایا ٗ بجلی کے کارخانے لگائے ٗ سب کچھ بنایا کیا کسی نے ایک ڈھیلے کی کرپشن کا الزام لگایا ۔الزام لگایا کہ نوازشریف کے پاس دبئی کا ویزا تھا ٗ نوازشریف نے جو تنخواہ اپنے بیٹے سے لے سکتا تھا وہ نہیں لی جو چیز لی ہی نہیں ٗ جس چیز کا وجود ہی نہیں وہ اپنے کاغذات میں کیسے دکھاسکتا ہے ؟۔مریم نواز نے کہاکہ آپ ہاتھ اٹھا کر نوازشریف کے حق میں گواہی دیتے ہیں ناں ۔انہوں نے کہاکہ اتنی پیشیاں کبھی آئین توڑنے والے ٗنہ کسی غدار اور قاتل اور نہ ہی ڈاکہ ڈالنے والے کی ہوئیں جتنی پیشیاں آپ کے ووٹ لینے والے بے قصور وزیر اعظم اپنی ان کی بیٹی کی ہوئی ہیں ٗ باپ بیٹی ستر پیشیاں بھگ چکی ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب میں مقدمہ نہ چلتا تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ نوازشریف بے قصور ہے ٗ جو گواہ ہمارے خلاف لائے گئے ہیں ہر گواہ نے نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی دی ۔اگر مقدمہ نہ چلتا ٗ اگر نوازشریف صبر ٗ استقبامت اور بر داشت کے ساتھ چہرے پر مسکراہٹ سجا کر ٗ دل اور سینہ مضبوط کر کے ستر دفعہ نیب میں پیش نہ ہوتا تو آپ کو کیسے پتہ چلتا کہ آپ کا لیڈرصادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔ہر گواہ نے ہمارے حق میں گواہی دی ٗ ہر گواہ نے ہماری بے گناہی پر مہر ثبت کر دی ہے ٗ 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف جب عوام میں جائیگا تو ساتھ سند لیکر جائیگا کہ وہ صادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ دو سال کے کڑے طویل احتساب کے بعد ٗتین نسلوں کے احتساب کے بعد ٗ بیٹی اور بیٹوں کے احتساب کے بعد ٗ والد جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان کے احتساب کے بعد پانچ روپے کی کرپشن نہیں نکل پائی ٗ جب طوفان تھم جائیگا تو پھر پتہ چل جائیگا کہ نوازشریف واحد لیڈر ہے جو صادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صبر اور خاموشی میں بہت بڑا پیغام ہے ٗ ابھی میڈیا بہت دباؤ میں ہے ٗ میڈیا کو حکم نامے جاری ہوئے ہیں نوازشریف کی برائی کرنی ہے اور مہروں کے حق میں بولنا ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ اتنا ڈر ہے کہ نواز شریف کے ہر لفظ کے اوپر سنسر شپ لگا دیتے ہیں ٗ کیا یہ پابندیاں آپ کو منظور ہیں جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ مریم نواز نے کہاکہ عدالتیں میں کھڑے ہو کر عزتیں اچھالتے ہو ٗ آوازیں کستے ہو ٗ ثبوت کے بغیر الزامات لگاتے ہو ٗ یہ سب میڈیا پر کھلے عام چلتا ہے ٗ جب کوئی جواب دے تو زبان بندی ہو جاتی ہے ٗ کیا آپ ایسی پابندیوں کو مانتے ہو ٗجس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔مریم نواز نے کہاکہ ہسپتال کے دورے کر نے کے بجائے ٗپاگل خانے کے دورے کر نے کے بجائے اگر ہمت ہے تو اصل بیماری کا علاج کرو ۔ مریم نواز نے کہاکہ اسی اقامے پر تا حیات نا اہل کر دیا ہے ٗ یہ بار بار ایک ہی سزا سنا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے لیڈر اور آپ کا حوصلہ ہے ٗ آپ نے حوصلے والا لیڈر چنا ہے ٗ انہوں نے کہاکہ ایک کے بعد ایک سازش ہورہی ہے مگر نوازشریف ڈٹ کر کھڑا ہے ٗ پانچ سال نوازشریف کی کر دار کشی ہوتی رہی ٗ پانچ سال نوازشریف کو الزامات کا سامنا رہا ٗ خاندان کی کر دار کشی ہوئی ہے ٗ الزامات لگے ٗ گالیاں دی گئیں نوازشریف نے صبر کا مظاہرہ کیا ٗ اب اگر نوازشریف بول رہا ہے ٗ قوم اس کی بات سن رہی ہے ٗ آواز دلوں میں اتر رہی ہے تو آواز کیوں بند کررہے ہو ٗ حوصلہ رکھیں۔انہوں نے کہاکہ جو جھک گیا جو بک گیا وہ اہل اور جو ڈٹ گیا وہ نا اہل ہوگیا ٗ انہوں نے کہاکہ اگست میں الیکشن ہوگا ٗ وہ ایک ہی نعرے پر لڑا جائیگا ٗ ووٹ کو عزت دو ٗ لکیر سے دوسری طرف کہتا ہے اوپر سے حکم لو ایک طرف نوازشریف ہے جو کہتا ہے ووٹ اور ووٹر کو عزت دو ٗ ووٹ کی پرچی کو عزت دو ٗ عوام کی رائے کو عزت اور دوسری طرف کھڑے کہتے ہیں کہ اوپر سے حکم لو اور ووٹ کی پرچی کو پیروں تلے روند دو ٗ وعدہ کریں ووٹ کی عزت کے نعرے کو الیکشن میں لیکر جائیں گے ٗ مہروں کی ضمانتیں ضبط کریں گے ٗ فصلی بٹیرے اور لٹیرے ہر الیکشن میں جاتے ہیں ان کو عبرت کا نشان بنائینگے ٗ 2018ء میں بتادینا کہ اب عوام کی حکمرانی چلے گی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی تو ماشاء اللہ ٹھیک کر دی ہے ٗ دہشتگردی ختم ہوئی ہے یا نہیں ہوئی جو باقی کام رہ گئے ہیں وہ نوازشریف کی قیادت میں ہونگے ٗ کام ہورنگے اور پاکستان آگے بڑھے گا ۔انہوں نے کہاکہ شب برات کی رات ہے آپ کیلئے دل سے دعا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ سب کو زندگی اور صحت دے ٗ مسلم لیگ نواز اور نوازشریف کو فتح عطا فرمائے اور پاکستان جیتے ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ شب برات کی رات ہے آپ میری والدہ کی صحت کیلئے دعا کر نا نہ بھولنا ۔