پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

صائمہ جروار زیادتی و قتل کیس، ڈاکٹروں کی رپورٹ غلط تھی، پیپلز پارٹی والوں نے کیا کیا؟ افسوسناک انکشافات، عمران خان نے بھی اہم ہدایات دے دیں

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) لاڑکانہ میں معصوم بچی صائمہ جروار کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے والے دردناک واقعے پر ورثا سراپا احتجاج پولیس اور سندھ حکومت انصاف دلانے میں مکمل ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کو لاڑکانہ صائمہ جروار کے گھر جانے کی ہدایات کر دی ،

جس پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ آج لاڑکانہ میں صائمہ جروار کے گھر پہنچے اور والد نسیم جروار و دیگر سے اظہار تعزیت کی اور انصا ف دلانے کی یقین دھانی کرائی، ا س موقعہ پر صائمہ جروار کے ورثا نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہماری بچی کے کیس کو خراب کرنے کے لئے رپورٹ غلط کی تھی اور پ پ والوں نے دو لاکھ روپے بھیجے تھے اور کہا گیا تھا کہ آپ احتجاج مت کریں ہم جلد ملزمان بھی گرفتار کریں ت گے، رقم ہم نے واپس کردی ، ہمیں انصاف چاہیے ہماری معصوم بے گناہ بچی سے ذیادتی ہوئی اور قتل کیا گیا ہے ، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ورثا سے پی ٹی آئی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سے خصوصی بات کرائی ، جس پر پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے بھی ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئی کہا بہت دردناک واقعہ ہے انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گے۔ جس کے بعد پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے بھٹو کے نعرے لگانے والوں نے بھٹو کے شہر کی عوام کا حال تک نہیں پوچھا معصوم صائمہ جروار کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر گیا اور کوئی بھی وزیر مشیر ان کی مدد تو دور کی بات تعزیت کرنے تک نہیں آیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح بینظیر بھٹو لاڑکانہ کی بیٹی تھی اسی طرح صائمہ جروار بھی لاڑکانہ کی بیٹی تھے ، پولیس کی سست روی اور سندھ حکومت کی خاموشی پرعوام کبھی نہیں انہیں بھولے گی ۔

انہیں نے مزید کہا انہوں نے کہا سندھ حکومت معصوم بچیوں کو بھی تحفظ دینے میں ناکام گئی ہے ، جس کی وجہ سے سندھ میں ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں جس پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا بڑے افسوس کی بات ہے کہ پ پ والوں نے 2لاکھ روپے ورثا کو بھجوا تاکہ خاموش رہیں مگر ورثا بے ضمیر نہیں تھے جنہوں نے پئسے ٹھکرا دیئے ہیں اور انصاف کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا نثار کھوڑو،

فریال ٹالپر ، سہیل انور سیال لاڑکانے میں دن رات آتے جاتے ہیں لیکن ان غریبوں کا حال تک نہیں پوچھا ، انہوں نے کہا ایسے بے حس حکرانوں کو عوام اب الیکشن میں دوبارہ آنے نہیں دے گی، کسی غریب کی بچی سے زیادتی ہو یا امیر سے ہم انصاف سب کے لئے برابر کا ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا ہم صائمہ جروار کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ورثا کے انصاف دلانے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…