ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

زرداری سے ملاقات کیوں منسوخ کی؟ زرداری صاحب کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے؟ڈاکٹر عاصم یا دوسروں کے خلاف نیب کارروائیاں کس کے کہنے پر ہوئیں؟ نواز شریف نے زرداری کو تہلکہ خیز جواب دے دیا

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری بتائیں وہ آج کس کی زبان بول رہے ہیں، زرداری صاحب کے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر اسی شام ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا، اگلے دن ان سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی، آصف زرداری کا تازہ بیان قومی جماعت کی قیادت کرنے والے فرد کے شایان شان نہیں،کیچڑ اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں، اس وقت زرداری صاحب نے کیوں نہیں بتایا کہ انہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی؟

آج تین سال بعد زرداری صاحب کو سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا؟ ۔ لاہور سے جاری بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے گزشتہ روز کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا تازہ بیان قومی جماعت کی قیادت کرنے والے فرد کے شایان شان نہیں، میں اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، میں آج ایک بڑے اصولی اور نظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں، میری جدوجہد کا مقصد پاکستان کے عوام کے حق حکمرانی کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اپنا وژن عوام کے بجائے کسی اور کے پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں، زرداری صاحب کیچڑ اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں، زرداری صاحب کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری صاحب کے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر اسی شام ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا اور اگلے دن ان سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی۔میاں نوازشریف نے کہا کہ اس وقت زرداری صاحب نے کیوں نہیں بتایا کہ انہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی؟ آج تین سال بعد زرداری صاحب کو سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا؟ مشرف سے اختلاف کا مقصد یہ نہیں ہوناچاہیے کہ ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے، حکومت کا حصہ بننے کے لیے مشرف کے مواخذے، ججوں کی بحالی، سترہویں ترمیم کاخاتمہ شرائط رکھی تھیں

لیکن وعدہ خلافی کس نیکی؟دھوکہ کس نے دیا؟ کس نے تحریری معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن وحدیث نہیں۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کے ہمراہ رائیونڈ میرے پاس آئے تھے، انہوں نے اصرار کیا تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کردی جائے لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری صاحب جانتے ہیں سندھ میں ڈاکٹر عاصم یا دوسروں کے خلاف نیب کارروائیاں کس کے کہنے پر ہوئیں؟

آصف زرداری کو معلوم ہے کہ اس میں میرا یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہ تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ زرداری صاحب نے یہ بتایا کہ وہ میرے اشاروں پرچل رہے تھے، اب وہ قوم کو آج یہ بھی بتادیں کہ وہ کس کی کٹھ پتلی ہیں، وہ کل میری زبان بول رہے تھے تو آج کس کی زبان بول رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی توجہ انتخابات پر مرکوز رکھیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے، وہ نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…