منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عام انتخابات میں پولنگ سٹیشن کی تعدادمیں 20فیصداضافہ تمام ریٹرننگ افسران کس محکمے سے لئے جائینگے؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد پچھلے انتخابات کے مقابلے میں 20فیصد بڑھا دی ، ہر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے الگ الگ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے اورتمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے حوالے سے عا م انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین اور ڈاکٹر اختر نذیر حسین نے کی۔ صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور پی سی ایس آئی آر کے نمائندہ نے شرکت کی۔اجلاس میں انتخابات کیلئے انتخابی مواد ،پولنگ اسٹیشنوں کے قیام ،انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی، ریٹرننگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی تعیناتی اور ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کو تاکید کی کہ وہ صاف اور شفاف عام انتخابات 2018 کے انعقادکو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں ۔اجلاس میں تمام ضلعی الیکشن کمشنرز نے اپنے ضلع میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کے بارے میں بتایا گیا کہ عام انتخابات 2018 میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں 20فیصد بڑھادی گئی ہے ۔میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ضلعی الیکشن کمشنر زتمام پولنگ اسٹیشنوں کا ذاتی طور پر دورہ کریں تاکہ مناسب عمارات کا انتخاب کیا جاسکے ۔انتخابی مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جناب ظفر اقبال حسین نے کہا کہ 31مئی تک تمام انتخابی مواد ضلعی دفاتر میں پہنچا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز مواد کے معیار اورمطلوبہ تعداد کے حوالے سے وقت پر آگاہ کریں ۔پی سی ایس آئی آر کے افسران سے درخواست کی گئی کہ وہ انتخابات میں استعمال ہونے والی مقناطیسی سیاہی کے معیار کو مزید بہتر بنائیں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس دفعہ ہر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے الگ الگ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے اورتمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے تعینات کئے جائیں گے ۔پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کے حوالے سے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز سے پروگریس رپورٹ لی گئی اور تمام پولنگ عملے کی تربیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ۔انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور ڈسپلے سینٹرزپرفارموں کی وصولی کے آخری دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام افسران ووٹرز رجسٹریشن کے عمل کو مقررہ وقت میں شفاف طریقہ سے مکمل کریں، تا کہ ہر شہر ی الیکشن کے دن اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…